کٹھ پتلی کے معنی

کٹھ پتلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَٹھ + پُت + لی }

تفصیلات

iپراکرت سے ماخوذ اسم |کٹھ| کے بعد سنسکرت سے ماخوذ اسم |پُتلی| لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٢٦ء کو "مضامین شرر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے اختیار","بے بس","چوبی بُت","چوبی مُجسمہ","دوسرے کی عقل اور رائے پر چلنے والی عورت","لعبت چوبین","لکڑی کی گڑیا جس کا کھیل دکھاتے ہیں","نازک لاغر عورت","نازک لڑکیدبلی پتلی عورت","کاٹھ کی مورتی"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَٹھ پُتْلِیاں[کَٹھ + پُت + لِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کَٹھ پُتْلِیوں[کَٹھ +پُت + لِیوں (و مجہول)]

کٹھ پتلی کے معنی

١ - لکڑی کی گڑیا جس کا کھیل دکھائے ہیں (فرہنگ آصیفہ، نوراللغات)، دوسرے کی عقل اور رائے پر چلنے والا، بے اختیار آدمی، دوسروں کے ہاتھ میں کھیلنے والا (خواہ مرد ہو یا عورت)۔

"انسان ماحول کے ہاتھوں میں ایک کٹھ پتلی سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتا۔" (١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٥٨)

٢ - نازک لڑکی، دبلی پتلی عورت (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)۔

کٹھ پتلی english meaning

(fig.) stoogea puppeta toynot enjoying real powerpuppetsame as کٹ پتلی N.F. (see under کٹ*)