کپتان کے معنی

کپتان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَپ + تان }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اصل لفظ |کیپٹن| سے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ |کپتان| بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧٨٤ء کو "مثنوی میر حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آزمودہ کار","انگ۔ کیپٹن","ایک کمپنی یا لشکر یا جہاز کا حکمران","پولیس کا بڑا افسر","پولیس کا سپرنٹنڈنٹ پولیس","جہاز کا سب سے بڑا افسر","رسالدر (مت)","فوج کا ایک افسر جو رجمنٹ کا انچارج ہوتا ہے","فوجی سردار","کرکٹ۔ فٹبال۔ ہاکی۔ پولو وغیرہ کی ٹیم کا سردار"]

Captain کَپْتان

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کَپْتانوں[کَپ + تا + نوں (و مجہول)]

کپتان کے معنی

١ - ایک فوجی افسر جو لیفٹیننٹ سے اوپر اور میجر سے نچلے درجے کا ہوتا ہے۔

"جہاز کے کپتان کی طرف سے اعلان کیا گیا۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ١١٣)

٢ - کھیل کی ٹیم کا سردار، قائد، لیڈر، کیپٹن۔

"پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔" (١٩٩٢ء، جنگ، کراچی، ٢٧، مارچ، ١)

شاعری

  • لال کرتی کی بٹالن ہے شقایق کا ہجوم
    سرو کپتان تو شمشاد بناہے کرنل
  • تیرے کوچے میں جو رہتے ہیں نہیں کچھ ان کو ڈر
    ہو اگر کپتان یا کرنیل یا جرنیل لاٹ

Related Words of "کپتان":