کچھ اور کے معنی

کچھ اور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُچھ + اَور (و لین) }

تفصیلات

١ - اور بھی، اور بھی زیادہ، مزید برآں، علاوہ ازیں۔, m["اور بھی","اور زیادہ","جیسے کچھ اور نہ سمجھنا","دوسرا امر","دوسری بات","طرفہ جیسے کچھ اور بات بھی سنی ؟"]

اسم

متعلق فعل

کچھ اور کے معنی

١ - اور بھی، اور بھی زیادہ، مزید برآں، علاوہ ازیں۔

شاعری

  • حال گلزارِ زمانہ کا ہے جیسے کہ شفق!!
    رنگ کچھ اور ہی جائے ہے اک آن کے بیچ
  • سودائے عشق اور ہے‘ وحشت کچھ اور شے
    مجنوں کا کوئی دوست فسانہ نگار تھا
  • کچھ برس پہلے جو خط اس نے لکھے تھے مجھ کو
    اب پڑھا ان کو تو کچھ اور معانی نکلے
  • گزر کچھ اور بھی آہستہ اے نگارِ وصال
    کہ ایک عمر سے میں تیرے انتظار میں تھا
  • آپ کی بات تو کچھ اور ہے ورنہ اے دوست
    کس کو لگتے ہیں کسی آنکھ میں پیارے آنسو
  • عُروسِ لالہ مناسب نہیں ہے مجھ سے حجاب
    کہ میں نسیم سحر کے سوا کچھ اور نہیں
  • کچھ اور مانگنا میرے مشرب میں کفر ہے
    لا اپنا ہاتھ دے میرے دستِ سوال میں
  • کچھ اور نام ہے اس کا یہ فصلِ گل تو نہیں
    کہ بوئے گل کے لئے ڈھل رہی ہیں زنجیریں
  • وہ ماہتاب تھا‘ مرہم بدست آیا تھا
    مگر کچھ اور سوا دل دکھا گیا اک شخص
  • ہے محبت کا سلسلہ کچھ اور
    درد کچھ اور دوا کچھ اور!

محاورات

  • آدمیت اور شے ہے علم ہے کچھ اور چیز۔ لاکھ طوطے کو پڑھایا پر وہ حیواں ہی رہا
  • ارادے کچھ اور ہونا
  • دل کا کچھ اور نقشہ ہونا
  • دماغ کچھ اور ہوجانا
  • کچھ اور گانا
  • کچھ اور ہوا لگنا

Related Words of "کچھ اور":