کچہری کے معنی

کچہری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَچَہ (فتحہ چ مجہول) + ری }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["نیائی سبھا","انصاف گاہ","حساب گاہ","داوری گا","دربارِ شاہی","دفتر خانہ","راج دربار","عمل خانہ","وہ جگہ جہاں منشی،متصدی،حاکم،حامل بیٹھ کر لشکر کا حساب کتاب اور مقدمات کی تحقیقات کریں","وہ جگہ جہاں منشی،متصدی،حاکم،عامل بیٹھ کر لشکر کا حساب کتاب اور مقدمات کی تحقیقات کریں"]

اسم

اسم ظرف مکاں ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَچَہْرِیاں[کَچَہ + رِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کَچَہْرِیاں[کَچَہ + رِیوں (و مجہول)]

کچہری کے معنی

١ - وہ جگہ یا عمارت جہاں حاکم بیٹھ کر انصاف کرتا ہے (عدالت اور کورٹ کے ساتھ بھی مستعمل)۔

"عدالتی کام کے لیے چھوٹے چودھری کا پابندی کے ساتھ روزانہ کچہری جانا آنا ہوتا۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ١٠٣)

٢ - دفتر، محکمہ۔

 کچہری یہ جس بالا خانے پہ ہے تو رعب اس کا غالب زمانے پہ ہے (١٨٦٨ء، شکوہ فرنگ (اورینٹل کالج میگزین، جون، ١٩٧٣، ٧٣))

٣ - منصفی کا عہدہ، جج۔

 نام اوس اب سند ہے جس پر مہر اوسکی بخشی جگر کوں غم نیں اب داغ کی کچہری (١٧١٨ء، دیوانِ آبرو، ٧٦)

٤ - اجلاس، دربار، مجمع، انبوہ۔

"کچہری ایک بے تکلف اجتماع ہوتا ہے، جو بالعموم شام کے وقت منعقد ہوتی ہے۔" (١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ١٢٦)

کچہری کے مترادف

اجلاس

اجلاس, دارالانصاف, دارالقضا, دربار, دفتر, دوگاہ, دیوان, عدالت, کورٹ

کچہری english meaning

A court of justicetribunal; a public office; a townhouse; the people assembledor the business proceedingin a courtor in an office

شاعری

  • آبکاری کی کچہری میں چلے کشتی مے
    بحرمے خانے جوہوجائیں ترے نام تمام
  • سنتی ہوں امانی نے جگن ناتھا سے جاکے
    لی چور کچہری ہے اجارے کئی دن سے
  • لاوے جو کچہری سے وہ داموں کا سیاہا
    للچاوے موکل کو یہ کیا خوب مکاں ہے

محاورات

  • اکیلا پوت کمائی کرے گھر کا کرے کہ کچہری کرے
  • اکیلا پوت کمائی کرے یا کچہری کرے
  • پڑھ پر لکھ روڑا بہے اینٹیں باندھ کچہری گئے
  • کچہری چڑھانا
  • کچہری چڑھنا
  • کچہری گرم ہونا
  • کچہری کرنا
  • کچہری کرنا (یا لگانا)

Related Words of "کچہری":