کڑا پن کے معنی
کڑا پن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَڑا + پَن }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کڑا| کے بعد ہندی زبان سے ماخوذ لفظ |پن| بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٢٣ء کو "مختصر کہانیاں" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے دردی","بے رحمی","تیز مزاجی","درشت مزاجی"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
کڑا پن کے معنی
"مذہبی مضامین میں کڑا پن مالہُ و ماعلیہ میں بیباکی بھی ہے اور سخت گیری بھی۔" (١٩٨٦ء، نیاز فتحپوری شخصیت اور فکر و فن، ٣١٦)
دبانے لگا اوٹھتا جو بن کسی کا اٹھانے لگا دل کڑا پن کسی کا (١٨٨٨ء، مضمون ہائے دلکش، ٣٠)
کِس کڑے پن سے سرِ شوریدہ کٹواتے ہیں ہم وقتِ آخر ہے وہی اپنا تہہِ خنجر مزاج (١٩٠٧ء، دفتر خیال، ٣٧)
"اس موئے کمیدان نے . میرا سارا گہنا اتار لیا، میرے چھڑے بڑے کڑے پن سے اتار لیے۔" (١٨٨٨ء، طلسم ہوش رُبا (انتخاب)، ٢٧٢:٣)
کڑا پن english meaning
hardnessstiffness firmness; toughness; rigidityCrabbednessInflexibility