کڑوے گھونٹ کے معنی

کڑوے گھونٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَڑ + وے + گُھونْٹ (ن مغنونہ) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |کڑوا| کی مغیرہ شکل |کڑوے| کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم |گھونٹ| لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٢ء کو"محامد خاتم النبیین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ناگوار بات","کٹھن کام"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )

کڑوے گھونٹ کے معنی

١ - دشوار کام، ناگوار باتیں، تلخی۔

"ان کی بے غرض محبت گاہ بہ گاہ پند و نصائح کے کڑوے گھونٹ پلانے کی عادی تھی۔" (١٩٤٣ء، جنت نگاہ، ١٧)

شاعری

  • بہت ہی سخت رگڑے ہیں تمہاری تیغ فرقت کے
    یہ کڑوے گھونٹ کیونکر ہوں گورا یا رسول اللہ