کھاتا کے معنی
کھاتا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کھا + تا }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٦١ء کو "فسانۂ عبرت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س کشت تقسیم کرنا)","بیش بہا","روزمرہ کے حساب کی کتاب","ساہوکار کے روزانہ حساب کی کتاب","لین دین","لیکھا بہی","وہ جو کھائے","وہ جو کھایا جائے","کھانے کا فعل"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : کھاتے[کھا + تے]
- جمع : کھاتے[کھا + تے]
- جمع غیر ندائی : کھاتوں[کھا + توں (واؤ مجہول)]
کھاتا کے معنی
"دیکھیے خود سیٹھ جی آگئے، کس ادا سے کھاتا بغل میں دبائے توند سہلاتے دکان کی طرف چلے ہیں۔" (١٩٤٥ء، موت سے پہلے، ٤٣)
"اس پر بھی تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ اس کھاتے میں ایک بڑی مد ہے۔" (١٩٣٧ء، فلسفۂ نتائجیت (ترجمہ)، ٩٥)
"یہ اے نوح کس نے تمہیں رائے دی تھی کہ طوفان اٹھاؤ زمین دار ہو کر اب اچھا تماشا نظر آرہا ہے نہ اب کھاتا سرِآب کھیوٹ۔" (١٩٣١ء، اعجاز نوح، ٦٥)
"ان میں معاہدے . فہرستیں، حساب کتاب کے کھاتے . اور دوسری قانونی و انتظامی تحریریں شامل ہیں۔" (١٩٨٦ء، دُنیا کا قدیم ترین ادب، ٦٨:١)
کھاتا english meaning
a day bookaccountaccount ledgeran account bookan account-bookday bookledger
شاعری
- اشک پیتا ہوں تو کھاتا ہوں میں غم آٹھ پہر
اور اوقات بسر ہونے کی صورت کیا ہے - جس پر کوئی صدمہ ہو وہ غم کھاتا تھا گویا
اور آنکھوں ہی آنکھوں میں گھلا جاتا تھا گویا - تنگ کیوں ہوتا ہے غم کھاتا ہے تو کیوں اے شعور
بات کیا ہے تجھ کو مضمون دہن مل جائے گا - خون تن میں جوش کھاتا ہے ہنگام جنگ ہے
مولا بس اب تو حوصلہ صبر تنگ ہے - کسی مفلس کے گھر جو جاتا ہے
کچھ نہیں خفتیں ہی کھاتا ہے - بھوک کی جھانجھ میں جو آتا ہے
وہ تو اپنا کلیجہ کھاتا ہے - کس کس سے لڑے کس کو ہٹائے کسے روکے
ہاتھوں میں نہ طاقت تھی عَلَم کھاتا تھا جھوکے - فقط بسکٹ ہی کھاتا ہوں بلا چائے
نئی ملت کا ہوں میں زاہد خشک - کوئی سمجھے گا کھاتا ہے کتا
کھاتے ہو کیوں چپڑ چپڑ کرکے - اس کا مرکب ہے سبک رو اس قدر دنیا کے بیچ
چرخ کھاتا ہے فلک اس چال پر ہو کر نثار
محاورات
- آپ ہی کا کھاتا ہوں
- آگے پڑے کو شیر بھی نہیں کھاتا
- اس سب کوئی کھاتا ہے(ہڈا) ہڈی گلے میں کوئی نہیں باندھتا
- افیمی مٹھاس بڑی رغبت سے کھاتا ہے
- بندھا خوب مار کھاتا ہے
- بنیا بھی اپنا گڑ چھپا کر کھاتا ہے
- بیٹا بن کے سب کھاتے ہیں۔ باپ بن کے (کسی نے نہیں کھایا)۔ کوئی نہیں کھاتا
- تین دن کا چھوکرا ہمیں سکھاتا ہے
- جھوٹا کوئی کھاتا ہے تو میٹھے کے لئے۔ جھوٹا کھایئے میٹھے لے لالچ
- خام کو کام سکھاتا (سکھالیتا) ہے