کھدائی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word khudaai meanings and details
کھدائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُھدا + ای }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ |کھودنا| کا حاصل مصدر ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے ١٨٧٦ء کو "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(زنانوں کی اصطلاح)","کندہ کاری","کُھدنے کا حاصل بالمصدر","کُھدوانے کی اُجرت","کھدوانے کی اُجرت یا مزدوری","کھودنے کا فعل"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کُھدائِیاں[کُھدا + اِیاں]
- جمع غیر ندائی : کُھدائِیوں[کُھدا + اِیوں (واؤ مجہول)]
کھدائی کے معنی
"کھدائی کرنے والے مزدور تقریباً نصف گہرائی تک بنیادوں کی کھائیاں کھود کر چلے گئے تھے۔" (١٩٨٦ء، انصاف، ١٠٨)
"وہ لکڑی کے کام میں اور لکڑی پر کھدائی کرنے میں بڑی مہارت رکھتے تھے۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٥٧)
"یہ کاوندہ ترجیحاً بمقابلہ کسی اور قسم کے کھدائی آلہ کے . وسیعِ پیمانہ پر استعمال کیا جاتا ہے۔" (١٩٤٨ء، چنائی، ١٢٧)
محاورات
- گنگا کس کی کھدائی ہے
- ماسے بھر کی چار کچوری کھر ماما سے ڈھائی کا، گھر میں روویں بہن بھانجی باہر رووے نائی کا،دیرے دھیرے جیموں پنچوں دیکھو گجب کھدائی کا،لالہ جی نے بیاہ رچایا لہنگا بیچ لگائی کا
- یہ گنگا کس کی کھدائی ہے