کھنڈر کے معنی

کھنڈر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کھَن (ن مغنونہ) + ڈَر }

تفصیلات

iپراکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨١٠ء کو |کلیاتِ میر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ویران مکان","اُونچی نیچی زمین (س کھنڈ ٹوٹنا)","زیران مکان","گرا ہوا مکان","نہایت بوسیدہ مکان","ویران شہر","ویران مکان","ٹوٹا ہوا مکان","ٹوٹے پھوٹے مکانوں کے نشان","ٹوٹے ہوئے مکانات"]

اسم

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَھنْڈَرات[کَھن (ن مغنونہ) + ڈَرات]
  • جمع غیر ندائی : کَھنْڈَروں[کَھن (ن مغنونہ) + ڈَروں (و مجہول)]

کھنڈر کے معنی

١ - ٹوٹا پھوٹا مکان، ویران مکان، ویرانہ، خرابہ۔

"اندر قدر رکھو تو سب کھنڈر نظر آئے گا درو بام میں سے اب کچھ سلامت نہیں۔" (١٩٧٤ء، زمیں اور فلک اور، ١٠١)

٢ - ٹوٹی پھوٹی عمارتوں کے نشان، کسی اجڑی ہوئی بستی کے آثار، اُجڑی بستی، ویرانی۔

"اب اس محل کے کھنڈر بھی باقی نہیں تھے۔" (١٩٨٨ء، لکھنؤیاتی ادیب، ٨)

٣ - [ کاشت کاری ] کھڈ، اونچی نیچی زمین، غیر آباد زمین، بنجر علاقہ۔

"جو منہائی زمین کی قسم جس پر کچھ محصول نہیں لگتا ان کے نام حسبِ ذیل ہیں: آبادی، کھیڑا، کھنڈدر، جھاڑ، جنگل۔" (١٨٤٦ء، کھیت کرم، ١١)

کھنڈر کے مترادف

خرابہ

اُجاڑ, خرابہ, دِمنہ, شکستہ, طلل, عمارت, غار, ویرانہ, کھوہ, کھڈ

کھنڈر کے جملے اور مرکبات

کھنڈر گردی, کھنڈر مکان

کھنڈر english meaning

a tumbled-down buildingdilapidatedruinedruins of a village

شاعری

  • کسی دن آرزؤں کے کھنڈر میں جھانک کر ہم بھی
    در و دیوار پر کیا کیا ہیں جالے، دیکھ تو آئیں
  • حرم و دیر سے بچے سالک
    دو کھنڈر راستے میں پڑتے ہیں
  • ڈھونڈھتی پھرتی ہیں ماضی کے کھنڈر میں آنکھیں
    کسی پتھر پہ ترا نام لکھا ہو شاید

محاورات

  • جوں کے ڈر سے گدڑی نہیں پھینکی جاتی۔ جوؤں کے (کارن) مارے (کھنڈرا نہیں پھینکتے) گدڑی نہیں چھوڑی جاتی
  • زر ہے تو گھر ہے نہیں تو کھنڈر ہے

Related Words of "کھنڈر":