کھودنا کے معنی

کھودنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کھود (و مجہول) + نا }

تفصیلات

iسنسکرت الاصل لفظ |کشڈ| سے اردو قاعدے کے تحت ماخوذ اسم مصدر ہے۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٤٢١ء کو "شکارنامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["تحقیقات کرنا","تفتیش کرنا","تفحص کرنا","جڑ سے اکھاڑنا","گڑھا کرنا","گھاس کھودنا مہر یا چپراس وغیرہ میں حروف کندہ کرنا","مہر کھودنا","نقاشی کرنا"]

کشڈ کھودْنا

اسم

فعل متعدی

کھودنا کے معنی

١ - کسی جگہ کو گہرا کرنے کے لیے وہاں کی مٹی وغیرہ نکالنا، گڑھا کحرنا، کھدائی کرنا۔

"اپنی زمین کی سطح کو صرف ٩ انچ تک کھودا ہے۔" (١٩٤٤ء، آتشِ چَنار، ٩٢٥)

٢ - جڑ سے اکھاڑنا۔

 بنیادِ فساد کھو ڈالی جاسوسوں نے کھود کر نکالی (١٨٣٨ء گلزارِ نسیم، ٤٢)

٣ - کھوکھلا یا خالی کرنا۔ (ماخوذ : فرہنگِ آصفیہ)۔

 پھر جگر کھودنے لگا ناخن آمدِ فصلِ لالہ کاری ہے (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ٢٢٣)

٤ - کھرچنا، کریدنا، کھودنا۔

"پرانا پلاستر اکھڑا گیا تو پتہ چلا کہ اس کے نیچے کئی زبانوں میں مختلف طالب علموں نے اپنے نام کھود رکھے تھے۔" (١٩٨٨ء، افکار، کراچی، مئی، ٢٦)

٥ - مہر یا چپڑاس وغیرہ میں حروف کندہ کرنا، منبت کاری یا نقاشی کرنا، نقش بنانا، کندہ کرنا۔

"یہی حال ہمارے ہاں کے سوانح لکھنے والوں کا ہے جو اپنی تالیف کا حجم بڑھانے کے لیے کھود کھود کے گم نام لوگوں کا حال لکھتے ہیں۔" (١٩٣٥ء، خطبات گارساں دتاسی (ترجمہ)، ٥٧)

٦ - تلاش و تفحص کرنا، تفتیش کرنا، تحقیق کرنا۔

٧ - [ عورات ] مجامعت کرنا۔ (ماخوذ : فرہنگِ آصفیہ)۔

شاعری

  • نخل دوئی کمالا صحن سرائے دل سے
    یوں کھودنا کہ اس کی جڑ پیڑ نا پنپیا

محاورات

  • آپ اپنی قبر کھودنا
  • آپ اپنی قبر کھودنا۔ آپ اپنے حق میں (لئے) کانٹے بونا
  • آپ ہی اپنی قبر کھودنا
  • آگ لگے پر کنواں کھودنا
  • اپنے لئے کنواں کھودنا
  • اپنے ہاتھوں (اپنی قبر) کنواں کھودنا
  • اپنے ہاتھوں اپنی قبر کھودنا
  • جگر کو کھودنا
  • روز کنواں کھودنا اور نیا پانی پینا
  • سر سے کنواں کھودنا

Related Words of "کھودنا":