کیمیا دان

{ کی + مِیا + دان }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |کِیمِیا| کے بعد فارسی مصدر دانستن سے مشتق صیغۂ امر |دان| بطور لاحقۂ فاعلی لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٥٤ء کو "حیواناتِ قرآنی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کِیمِیا دانوں[کی + مِیا + دا + نوں (و مجہول)]

کیمیا دان کے معنی

١ - علم کیمیا کا عالم، کیمیا کا ماہر۔

"ایک مورخ اپنے موضوع کا اس طرح مشاہدہ نہیں کر سکتا جس طرح ایک کیمیا دان کرتا ہے۔" (١٩٨٦ء، تاریخ اور آگہی، ٤٥)