کیمیائی ترکیب

{ کی + مِیا + ای + تَر + کِیب }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ صفت |کیمیائی| کے بعد اسی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |ترکیب| لانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٦٣ء کو "ماہیت الامراض" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

کیمیائی ترکیب کے معنی

١ - کسی مادے کی ساخت جو منفرد اجزا پر مشتمل ہو۔

"توانائی کا کچھ حصہ متعلقہ حامرات کی کیمیائی ترکیب میں کام آتا ہے۔" (١٩٦٣ء، ماہیت الارض، ٤٩:١)