گاؤ تکیہ
{ گا + او (و مجہول) + تَک + یَہ }
تفصیلات
iدو فارسی اسما |گاؤ| اور |تکیہ| کے باہم ملنے سے مرکبِ نسبتی |گاؤ تکیہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٧٦٥ء کو "تتمۂ پھول بن" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : گاؤ تَکْیے[گا + او (و مجہول) + تَک + یے]
- جمع : گاؤ تَکْیے[گا + او (و مجہول) + تَک + یے]
- جمع غیر ندائی : گاؤتَکْیوں[گا + او (و مجہول) + تَک + یوں (و مجہول)]
گاؤ تکیہ کے معنی
١ - بڑا تکیہ جس سے کمر لگا کر فرش پر بیٹھتے ہیں۔
"بیویاں گاؤ تکیوں سے لگی بیٹھی ہوئی نزاکت سے باتیں کر رہی تھیں۔" (١٩٨٧ء، پھول پتھر، ٦١)
انگلش
["a large pillow or bolster which supports the back of a person sitting."]