گاڑی کے معنی
گاڑی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گا + ڑی }
تفصیلات
iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦٥ء کو "تتمۂ پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["حرکت کرنا","آدمیوں کے سوار ہونے اور اسباب لاد کر لے جانے کا پیوں وار چھکڑا","بائی سائیکل","ریل گاڑی","ریلوے ٹرین","موٹر کار","وہ لکڑی وغیرہ کی چیز جو پیوں پر چلتی ہے۔ اور اس پر سوار ہوتے یا سامان لاتے ہیں"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : گاڑِیاں[گا + ڑِیاں]
- جمع غیر ندائی : گاڑِیوں[گا + ڑِیوں (و مجہول)]
گاڑی کے معنی
"بلدیۂ عظمٰی کو گاڑی چوری ہونے کی صورت میں خاصا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔" (١٩٩٣ء، جنگ، کراچی، ٢٩ جنوری، ٤)
"ان گاڑیوں میں سے جو ٹرام کی سفر پر کام کرتی ہیں، ایک گاڑی پایہ کے وسط پر دوڑتی ہے اور پمپ کو لے لیتی ہے۔" (١٩٤٨ء، رسالہ رڑ کی چنائی، ١٢٤)
"تھوڑی دیر بعد پھر انجن نے سیٹی بجائی اور سنپولیا گاڑی کھجوروں کے جھنڈ سے باہر نکل آئی۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٦١)
گاڑی کے جملے اور مرکبات
گاڑی خانہ
گاڑی english meaning
A cart; carcarriagecoacha busa carriagea carta coacha motorcara railway carriageconveyancerailway train
شاعری
- لگے اس جسم گاڑی کوں اتھے چاک پرم کے
مگر اس تیشہ غفلت تسی کر چاک سیتے ہیں - ہٹے سب ٹھاستے سن اس کے ہانکاں
رتن زنگی کے جوں گاڑی کے چاکاں - داغ چیچک نہ اس افراط سے تھے مکھڑے پر
کن نے گاڑی ہیں نگاہیں ترے رخسار کے بیچ - داغ چیچک ن اس افراط سے تھے مکھڑے پر
کن نے گاڑی ہیں نگاہیں تیرے رخسار کے بیچ - بہل و گاڑی میں سب چلیں نسواں
کوچہ بازار میں ہوا چیں چاں - ریل گاڑی پہ یہ گھمسان ‘ الہٰی توبہ!
نہ مروت نہ تکلف نہ تبسم نہ ادا - مسلم سے کوفیوں نے بڑی بے وفائی کی
گاڑی نہ لاش بھی مرے مظلوم بھائی کی - کوئی لڑھیا سمجھتا ہے کوئی چھکڑا ظریف اس کو
مضامیں کے جوچوبردھے کی گاڑی آپ نے ہانکی
محاورات
- آپ چلے بھوئیں شیخی گاڑی پر
- آگ جنواسا آگری چوتھا گاڑی دان۔ جیوں جیوں چمکے بیجلی دوں دوں تجے پران
- اگاڑی پچھاڑی تڑانا
- اگاڑی پچھاڑی لگانا
- ایک گاڑی میں جوت دیا جانا
- جا کے کارن پہنی ساڑی وہی ٹانگ رہی اگاڑی
- جب تک پہیہ لڑھکتا ہے جب تک ہی گاڑی ہے۔ پھر ایندھن
- چلتی گاڑی میں روڑا اٹکانا
- چلتی کا نام گاڑی ہے
- چلتی کا نام گاڑی۔ گاڑی کا نام اوکھلی