گدھ کے معنی
گدھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گِدْھ }
تفصیلات
iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠٣ء کو "پریم ساگر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : گِدھوں[گِدھوں (واؤ مجہول)]
گدھ کے معنی
١ - ایک مردار خور پرند۔
"میرے اردگرد گدھ ہی گدھ تھے سر جھکائے تھے عجیب سی باس فضا میں گھلی تھی۔" (١٩٨٦ء، چوراہا، ٩٠)
گدھ english meaning
A vulture
شاعری
- پارٹی بندی میں ہوتا ہے یہی اے اکبر
کیا تعجب ہے نظر ائیں جو گدھ باز کے ساتھ - چلائے مور‘ سارس اور پھڑپھڑائے گھگمو
گدھ اور چغد دہاڑے اور بھڑ بھڑائے الو - چمگادڑ، ابابیل کی ٹانٹیں بھی پڑی ہیں
الّو کے پر اور گدھ کی۔۔۔۔۔بھی پڑی ہیں
محاورات
- آگے ناتھ نہ پیچھے پگھا سب سے بھلا کمہار کا گدھا
- اپنی غرض پر لوگ گدھے کو بھی باپ بناتے ہیں
- اپنی غرض کو گدھا چرائے
- اپنی غرض کو گدھے چراتے ہیں
- اپنی غرض کو لوگ گدھے کو بھی باپ بناتے ہیں
- السی کا جھوڑا‘ نہ گدھا کھائے نہ گھوڑا
- الٹے گدھے پر چڑھانا
- الٹے گدھے پر چڑھنا
- اونٹ گھوڑا بھس گھائل گدھا پوچھے کتنا پانی
- اکا وکیل گدھا پٹنہ شہر میں سدھا