گدی نشیں کے معنی

گدی نشیں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَد + دی + نَشِیں }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ |گدی| کے ساتھ فارسی مصدر |نشستن| کا صیغۂ امر |نشیں| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب |گدی نشیں| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٧٣ء کو "اخبار مفید عام" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

گدی نشیں کے معنی

١ - وہ جو تخت حکومت پر بیٹھے، تخت نشین، برسراقتدار، فرمانروا۔

"مہا راجہ ہری سنگھ نئے نئے گدی نشین ہوئے تھے۔" (١٩٨٢ء، آتش چنار، ١٥)

٢ - پیروں یا فقیروں کا اجازت یافتہ جانشین، سجادہ نشین، صاحب سجادہ۔

"اے الیاسف میں ان کا گدی نشین ہوں اور شیخ سلطان شکرا کے نام سے جانا جاتا ہوں۔" (١٩٨٧ء، حصار، ٦٣)

گدی نشیں کے مترادف

مسند نشیں

Related Words of "گدی نشیں":