گراں قدر کے معنی

گراں قدر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گِراں + قَدْر }{ گَراں + قَدْر }

تفصیلات

١ - جس کی قدر و قیمت زیادہ ہو، زیادہ مالیت کا۔, iفارسی زبان سے ماخوذ |گراں| کے ساتھ عربی اسم |قدر| لگانے سے مرکب |گراں قدر| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٣ء کو "حیات شبلی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بیش بہا","بیش قیمت","صاحب اعزاز","صاحب عظمت","عالی مرتبہ","گرامی قدر"]

اسم

صفت ذاتی, صفت ذاتی ( واحد )

گراں قدر کے معنی

١ - جس کی قدر و قیمت زیادہ ہو، زیادہ مالیت کا۔

"حمید الدین صاحب کی تقرری کا مسئلہ گراں قدر مشاہرے پر طے پا رہا تھا۔" (١٩٤٣ء، حیات شبلی، ٦٨٣)

٢ - عمدہ، نفیس، بہترین۔

"وہ ملک و قوم کی گراں قدر خدمت انجام دے سکتے ہیں۔" (١٩٨٠ء، مشاہیر سرحد، ١١٤)

٣ - عالی مرتبہ، معزز، قدر و قیمت والا۔

 آکر یہ کہا کہ اے گراں قدر کچھ وقفہ طلب ہے صاحب صدر (١٧٨٣ء، لیلٰی مجنوں، ہوس، ٢٩)

شاعری

  • یہی جنس دل کی گراں قدر تھی
    ولے جب تلک تو خریدار تھا
  • ایک ایک سے جاں دار گراں قدر سبک رو
    وہ جست وہ کاوے وہ طرارے وہ دوا دو
  • ایک ایک سے جاندار گراں قدر سبک رو
    وہ جست وہ کاوے وہ طرارے وہ دوا دو

Related Words of "گراں قدر":