گربہ کے معنی

گربہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُر + بَہ }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چارپاؤں کا ایک جانور جو ایک فٹ کے قریب اونچا اور دو فٹ کے قریب لمبا ہوتا ہے۔ مختلف رنگ کا ہوتا ہے۔ چوہے مارنے کے لئے پالتے ہیں","چوہے پکڑ کر کھانے والے جانور کا نام"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

گربہ کے معنی

١ - شیر کی نوع سے مگر بہت چھوٹا ایک گوشت خور گھریلو جانور جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں، بلی، بلاؤ۔

"میں نے کئی خیال تراشے، سیامی بلی کی زیبائی کی ثنا خوانی کی اور گربہ پروری کے ثواب گنائے۔" (١٩٨٤ء، گردراہ، ١١٤)

گربہ کے جملے اور مرکبات

گربہ شعاری, گربہ کرسی, گربۂ لاوہ, گربۂ آبی, گربہ چشم, گربہ چشمی

گربہ english meaning

A cat

شاعری

  • دل مضطر ہے خائف گربہ چشمی دیکھ حاسد کی
    ہو خوابندہ جب سے طفل بازی گر کبوتر کا
  • شدت گربہ سے میں خون میں کب
    سر سے پا تک نہا نہیں جاتا
  • یوں تو ظاہر میں ہیں وہ گربہ مسکیں کی طرح
    پر لگاتے ہیں چوہے دان بڑی مشکل سے
  • دل کو نہ صرف گربہ کر اے چشم اشک بار
    ایسا رفیق ڈھونڈھے سے پایا نہ جائے گا

محاورات

  • گربہ ‌مسکیں ‌اگر ‌پرداشتے۔ ‌تخم ‌کنجشک ‌از ‌جہاں ‌برداشتے
  • گربہ ‌مسکیں ‌بنے ‌ہیں
  • گربہ در انبان
  • گربہ کشتن روز اول

Related Words of "گربہ":