گرج دار کے معنی

گرج دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَرَج + دار }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم |گرج| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے مشتق صیغۂ امر |دار| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب |گرج دار| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٥٤ء کو "شاید کہ بہار آئی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

گرج دار کے معنی

١ - زور دار، بارعب، جس میں کڑک ہو، ہیبت ناک۔

"اس دفعہ وہ زیادہ گرج دار آواز سے بولا۔" (١٩٧٨ء، جانگلوس، ٦٧)