گرم جوشی کے معنی

گرم جوشی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَرْم + جو (و مجہول) + شی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت کے ساتھ فارسی اسم |جوش| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت سے مرکب |گرم جوشی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تپاک محبت و اختلاط","زیادہ ربط ضبط","گرم اختلاطی"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

گرم جوشی کے معنی

١ - جوشیلا ربط ضبط، گہرا تپاک، پر جوش اختلاط۔

"میں نے آخری بار گرم جوشی کے ساتھ اس کا ہاتھ ہلایا۔" (١٩٨٨ء، دامن کوہ میں ایک موسم، ٨)

٢ - سرگرمی، ولولہ، جوش، شدت۔

"انہوں نے بڑی گرم جوشی سے لکھا کہ آؤ، آؤ تمہارا انتظار ہے۔" (١٩٩٠ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٣٤)

گرم جوشی کے مترادف

ذوق و شوق

شاعری

  • بے حقیقت گرم جوشی دل میں نہیں کرتی اثر
    شمع روشن کیونکہ ہووے شعلہ تصویر سوں
  • دوانوں میں تو گرم جوشی رہی
    دہانوں پہ مہر خموشی رہی
  • دوانوں میں تو گرم جوشی رہی
    دہانوں پہ مہر خموشی رہی

Related Words of "گرم جوشی":