گرماہٹ کے معنی
گرماہٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گَر + ما + ہَٹ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |گرم| کے ساتھ |اہٹ| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |گرماہٹ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٨ء کو "کلیات انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["شرارت (مت)"]
گَرْم گَرْماہَٹ
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : گَرْماہَٹیں[گَر + ما + ہَٹیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : گَرْماہَٹوں[گَر + ما + ہَٹوں (و مجہول)]
گرماہٹ کے معنی
١ - حرارت، جسمانی حرارت کا خوشگوار احساس، پھرتی، چستی۔
"پچھلے سو سال میں دنیا کی گرماہٹ کا تقریباً نصف درجہ سینٹی گریڈ تک بڑھا دیا ہے۔" (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، نومبر، ٣٩)
٢ - [ مجازا ] جوش اختلاط، گرمی اختلاط، شوخی، شرارت۔
جٹی وہ دونوں بھویں ہوئے پے ظالم بیدار انکھڑیاں سحر، نگہ قہر غضب گرماہٹ (١٨١٨ء، انشاء، کلیات، ٢٤٧)
گرماہٹ english meaning
Becoming heated or hot; heatwarmth.
شاعری
- تھا وہاں نام خدا عالم خود بینی گرم
اوس کے نتھنوں کی پھڑک میں ہے غضب گرماہٹ