گروپ بندی کے معنی

گروپ بندی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُرُوپ (و غیر ملفوظ) + بَن + دی }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم |گروپ| کے ساتھ فارسی مصدر |بستن| سے مشتق صیغۂ امر |بند| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |گروپ بندی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩١ء کو "نگار" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

گروپ بندی کے معنی

١ - افراد یا حصص کی اقسام کے مطابق گروپ یا گروپوں میں ترتیب، جماعت یا گروہ بنانا۔

"آجکل گروپ بندی . کی جو روش ہے اس سے ان کا کوئی تعلق نہ تھا۔" (١٩٩١ء، نگار، کراچی، جنوری، ٥)