گزارش کے معنی

گزارش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُزا + رِش }

تفصیلات

iفارسی زبان میں مصدر |گزاردن| کا حاصل مصدر |گزراش| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اظہار معروض صورت حال","سننا کرنا ہونا کے ساتھ","صورت حال","عرض داشت","عرض واشت","لغوی معنی ادا کرنا"]

گزاردن گُزارِش

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : گُزارِشات[گُزا + رِشات]
  • جمع غیر ندائی : گُزارِشوں[گُزا + رِشوں (واؤ مجہول)]

گزارش کے معنی

١ - عرض، بیان، درخواست (خاکساری ظاہر کرنے کے لیے)۔

"شمس الرحمن فاروقی سے گزارش کرتے ہیں وہ وضعدار شخص فوراً اپنے ڈرائیور کو بھیجے گا۔" (١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٥٨)

گزارش کے مترادف

عرض, التماس

اُتر, استدعا, اطلاع, التجا, التماس, بِنتی, بیان, پاسخ, تشریح, تفسیر, جواب, خبر, درخواست, شرح, عرض, عرضداشت, عوض

گزارش کے جملے اور مرکبات

گزارش پذیر, گزارش گر, گزارش نامہ

شاعری

  • اک شبِ وصل کی گزارش تھی
    اس نے تصویر اپنی بھجوا دی
  • جاتے ہو خدا حافظ ہاں اتنی گزارش ہے
    جب یاد ہم آجائیں‘ ملنے کی دعا کرنا
  • منظور ہے گزارش احوال واقعی
    اپنا بیان حسن طبیعت نہیں مجھے
  • مآل کار اظہار تمنا کیا گزارش ہو
    طبیعت طنز کرتی ہے کہ اور ارمان پیدا کر

Related Words of "گزارش":