گفت و شنید کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Guft-o-shaneed meanings and details

گفت و شنید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُف + تو (و مجہول) + شُنِید }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |گفت| کے ساتھ |و| بطور حرف عطف لگا کر فارسی مصدر |شنیدن| کا حاصل مصدر |شنید| لگا کر مرکب عطفی |گفت و شنید| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

گفت و شنید کے معنی

١ - آپس میں کہنا سننا، بات چیت، گفتگو، ذکرازکار۔

"جن امور پر گفت و شنید کریں گے ان میں پاکستانی پریس کارویہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔" (١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٧٧٣)

٢ - تکرار، حجت، سوال جواب۔

"ہلکی ہلکی گفت و شنید بھی ہوتی رہتی۔" (١٩٨٨ء، نشیب، ٣٤٠)

گفت و شنید or Guft-o-shaneed english Translation

["Conversation","discourse","dialogue","common talk","chitchat; altercation","dispute","debate","expostulation controversy","contention","squabble"]

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!