گفتگو کے معنی

گفتگو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُفْت + گُو }

تفصیلات

iفارسی زبان کے مصدر |گفتن| سے حاصل مصدر |گفتگو| اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بات چیت","بول چال","بولی ٹھولی","تذکرہ (کرنا ہونا کے ساتھ)","ذکر اذکار","قال مقال"]

گفتن گُفْتْگُو

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

گفتگو کے معنی

١ - بات چیت، بول چال، تقریر، کلام۔

 نہ ٹھیرا گیا حرف مطلب پہ عاصم بہت موڑ آئے گئے گفتگو میں (١٩٨٨ء، آنگن میں سمندر، ١١٨)

٢ - شک، شبہ، کلام۔

 نہ قید شرع باقی ہے نہ آزادی کی ہے کچھ حد نہیں کچھ گفتگو اس باب میں یہ نیک ہے یا بد (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٢٧٦:١)

٣ - چرچا، تذکرہ۔

 ممنوں زباں غمزدہ سے کل اس نے کیا کہا ہے میرے ہم زبانوں میں کچھ گفتگو ہنوز (١٨٤٤ء، ممنون (فرہنگ آصفیہ)۔)

٤ - حجت، تکرار، بحث۔

 ہر ایک کا ظرف کھل جائے گا اس میں گفتگو کیا ہے خدا آباد رکھے بزم میں شیشے کو قلقل کو (١٨٧٨ء، آغا حسین، دیوان، ١٠٨)

٥ - تامل، ہچکچاہٹ۔

 ہم نے یہ مانا نہیں دشوار کچھ ترک وفا گفتگو تو صرف اس میں ہے کہ ہم ایسا کریں (١٩١٩ء، درشہوار بے خود، ٥٤)

٦ - [ تصوف ] اشارات محبت انگیز۔ (مصباح التعرف، 209)

گفتگو کے مترادف

تذکرہ, تقریر, خطاب

اذکار, بیان, تقریر, ذکر, مقالہ, مکالمت

گفتگو english meaning

Conversationdiscoursedialoguecommon talkchit chat; altercationdisputedebateexpostulationcontroversycontentionsquabble.chit chat

شاعری

  • نہیں جہان میں کس طرف گفتگو ویسی!
    یہ ایک قطرہ خون ہے طرف خدائی کا
  • گفتگو ریختے میں ہم سے نہ کر
    یہ ہماری زبان ہے پیارے
  • نوبت جو ہم سے گاہے آتی ہے گفتگو کی
    منہ میں زباں نہیں ہے اُس بد زبان کی گوئی
  • مستی سے درہمی ہے مری گفتگو کے بیچ!
    جو چاہو تم بھی مجھ کو کہو میں نشے میں ہوں
  • سیرت سے گفتگو ہے کیا معتبر ہے صورت
    ہے ایک سوکھی لکڑی جو بو نہ ہو اگر میں
  • سرِ دامن سے گفتگو کریے
    بات بگڑی لبِ گریباں کی
  • جو کچھ کہوں تو وہ ہونٹوں سے گفتگو چھینے
    میں چپ رہوں تو مرے دل سے آرزو چھینے
  • زمانہ ہنستا رہا میری خود کلامی پر
    ترے خیال سے مصروفِ گفتگو میں تھا
  • گفتگو کسی سے ہو تیرا دھیان رہتا ہے
    ٹوٹ ٹوٹ جاتا ہے سلسلہ تکلّم کا
  • حالِ دل ہوتے ہیں حسرت کی نگاہوں سے عیاں
    میری اس کی گفتگو میں اب زباں خاموش ہے

محاورات

  • اثنائے گفتگو میں
  • گفتگو بڑھ جانا
  • گفتگو درمیان آنا

Related Words of "گفتگو":