گل دستہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word guldasta meanings and details

گل دستہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُل + دَس + تَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسما |گل| اور |دستہ| کو ملانے سے مرکب |گل دستہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٠٧ء کو "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

گل دستہ کے معنی

١ - مختلف پھولوں کا گچھا، ان شاخوں کا بندھا ہوا گچھا جن پر پھول کھلے ہوں۔

 پہنچے گلدستہ ہائے خوش رنگ غنچے کی طرح کھلا دل تنگ (١٩٣٧ء، نغمۂ فردوس، ١١٩:١)

٢ - محراب یا طاق جہاں اذان دیتے ہیں۔

"تین بجے رات کے بعد گلدستے پر تمجید و تحلیل شروع ہو جاتی ہے۔" (١٩٤٤ء، سوانح عمری و سفر نامہ حیدر، ٢٢١)

٣ - خصوصی رسالہ جس میں عموماً شعرا کا طرحی کلام شائع ہو۔

"آپ نے جو گلدستہ نکالا ہے اس کا کیا طور ہے اگر شعر و شاعری سے متعلق ہے تو ایک پرچہ بھیج دیں۔" (١٩٠٤ء، تاریخ نثر اردو، ٦٠٦:١)

گل دستہ or guldasta english Translation

["A handful of roses; a bunch of flowers; a nosegay"]

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!