گناہ صغیرہ کے معنی

گناہ صغیرہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُنا + ہے + صَغی + رَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |گناہ| کے آخر پر کسرہ صفت لگا کر عربی صفت |صغیر| کی تانیث |صغیرہ| لگانے سے مرکب توصیفی |گناہ صغیرہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

گناہ صغیرہ کے معنی

١ - وہ گناہ جس کا برا اثر کم سے کم ہو، معمولی گناہ، ادنٰی گناہ (گناہ کبیرہ کے بالمقابل)۔

"مولانا یہ بتائیے کہ . یزید کو برا کہنے والا کسی گناہ صغیرہ کا مرتکب ہو گا یا گناہ کبیرہ کا۔" (١٩٩٢ء، نگار، کراچی، مئی، ٢٨)