گنتی کے معنی

گنتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گِن + تی }

تفصیلات

iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦٩ء کو "آخر گشت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اسم نامہ","حاضری کا رجسٹر"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : گِنْتِیاں[گِن + تِیاں]
  • جمع غیر ندائی : گِنْتِیوں[گِن + تِیوں (و مجہول)]

گنتی کے معنی

١ - کسی چیز کی تعداد معلوم کرنے کا عمل، گننے یا شمار کرنے کا عمل، شمار۔

"آپ کی اس گنتی کے صحیح ہونے میں مجھے شک ہے۔" (١٩٨٥ء، مہا بھارت کتھن مالا، ٣٤٤)

٢ - تعداد، حساب، مقدار۔

"گنتی کے لحاظ سے ایک محرک کی موجودگی . کو ایک نمبر ملے گا۔" (١٩٨٨ء، تحقیق، ٣٠٠:٢)

٣ - معتبر یا کسی قابل لحاظ زمرے میں شمولمیت، قدروقیمت، اہمیت۔

"پیدائشی بالشتیا تھا . ہم کار گنتی شمار میں ہی نہ لاتے تھے۔" (١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ١٨٥)

٤ - معائنہ، پڑتال، سرشماری۔

"ہر مہینے . کل کارخانوں کے جانور مع گاڑیوں کے شہر کے باہر میدان میں جمع ہوتے تھے اور رئیس وقت ان کا معائنہ کرتے تھے اس کا نام گنتی تھا۔" (١٩٢٩ء، تذکرۂ کاملان رام پور، ٤٨٦)

٥ - مہینے کی آخری یا پہلی تاریخ جس میں سپاہیوں کا معائنہ اور پڑتال کر کے تنخواہ دی جائے، یوم موجودات، حاضری کا رجسٹر، اسم نامہ (فرہنگ آصفیہ)۔

 دشمن فلک، نصیب عدو،، یار تند خو گنتی تھی ظلم ک نہ ستم کا شمار تھا (١٩١٩ء، درشہوار بے خود، ٣٠)

٦ - انتہا، حد۔

گنتی کے مترادف

احصا, شمار, عدت, عدد, تعداد, محاسبہ, حساب

اندازہ, انگ, تعداد, جائزہ, حاضری, حساب, سنکھیا, شمار, عدد, معائنہ, موجودات, موجودگی, نمرہ

گنتی english meaning

countingcomputingcalculatingreckoning; calculation; enumeration; number; addition; the rule of addition; muster; muster-roll; the firstor the lastday (of a month); reckoningaccountconsiderationesteem; care; value (for)*roll call. [~گننا]

شاعری

  • جس کی پوریں دل کی اک اک دھڑکن گنتی ہیں
    جس کو ہم نے خدا گردانا‘ جانے کیسا ہو
  • یہ کیا بہار‘ کہ گنتی کے چند پھول ہنسیں
    بہار وہ ہے جو سارے چمن کے کام آئے
  • کہ گنتی سے سب بست آلاف تھے
    بہت جنگ جو اور بڑے من چلے
  • رحم اب لازم ہے تجکو بلبل ناشاد پر
    بازوؤں میں رہ گئے گنتی کے اے صیاد پر
  • ہر سمت خیل سپاہ غنیم ہے
    لیکن ادھر ہیں قلعے میں گنتی کے جاں نثار
  • میری شامت ہے دکھاؤجو انہیں داغ جگر
    میں تو کس گنتی میں ہوں قیس کا قصہ سن کر
  • رہے بدن پہ طنبورے کے تار گنتی کے
    غصے سوں اس پہ جو آ مفلسی نے مارا چنگ
  • اللہ رے رعب و صولت و شوکت دلیر کی
    گنتی محال ہو گئی لاشوں کے ڈھیر کی
  • شانہ کٹا کسی نے جو روکا سپر پہ وار
    گنتی تھی زخمیوں کی نہ کشتوں کا کچھ شمار
  • ادھر تھی فوج بے پایاں ادھر گنتی کے تن کئی ایک
    ہوئے لار جب دے بن گئی ایک ایک بستی دو دو

محاورات

  • آگ لگنتا جھونپڑا جو نکلے سو لابھ۔ آگ لگنتی جھونپڑی جو نکلے سو لابھ
  • پاؤں لو بنتی سو لو گنتی
  • زندگی کے دن گنتی کے ہونا
  • سو تک گنتی پاؤں تک منتی
  • گنتی گنانا یا گنوانا
  • گنتی گنوانا
  • گنتی میں آنا
  • گنتی میں لانا
  • گنتی کیا ہے
  • کس شمار (قطار یا گنتی) میں ہے

Related Words of "گنتی":