گنگا جل کے معنی

گنگا جل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَن + گا + جَل }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے اسما |گنگا| اور |جل| پر مشتمل مرکب |گنگا جل| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء کو "چمنستان سخن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آب گنگ جو مقدس اور پوتر مانا جاتا ہے","دریائے گنگ کا پانی","دریائے گنگا کا پانی جسے پوتر سمجھا جاتا ہے اور جاتری اپنے ہمراہ لے جاتے ہیں"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

گنگا جل کے معنی

١ - دریائے گنگا کا پانی جسے ہندو پوتر (مقدس) مانتے ہیں۔

"مسہری کو گنگا جل سے پوتر کر لینا۔" (١٩٧٠ء، نامۂ اعمال، ٨٠:١)

٢ - [ مجازا ] راجہ کے پینے کا پانی، جس طرح آب حیات بادشاہ کے پینے کا پانی۔ (فرہنگ آصفیہ)

گنگا جل english meaning

Ganges-water (holy water); river-water

شاعری

  • گر بھرم تیرا ہے ہم پر تونہ کر گلشن میں دیر
    شیشہ غنچہ میں کہ دو جلد گنگا جل بھریں
  • مے کدے میں ہے برہمن کا عمل
    ساقیا لا پوتر گنگا جل

محاورات

  • شیشے میں گنگا جل اٹھانا
  • گنگا جلی اٹھانا
  • ہاتھ پر قرآن (گنگا جلی) دھرنا یا رکھنا

Related Words of "گنگا جل":