گودا کے معنی

گودا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُو + دا }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٤٤ء کو "ترجمۂ گلستان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پودوں کے بیج کی نس","گٹھلی کے اندر کا مغز","لب لباب","موٹی روٹی کا اندرونی حصہ","کسی پھل کا وہ حصہ جو چھلکا اتارنے کے بعد اندر سے نکلے","کسی چیز کا اندرونی حصہ","ہڈی کے اندر کی نرم چیز"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : گُودے[گُو + دے]
  • جمع : گُودے[گُو + دے]
  • جمع غیر ندائی : گُودوں[گُو + دوں (و مجہول)]

گودا کے معنی

١ - نلیوں اور ہڈیوں کا اندرونی ملائم مادہ۔

"ہڈیوں کا گودا جما دینے والی برف بار ہوا کا زور کچھ کم ہوا تھا۔" (١٩٨٣ء، دشت سوس، ١٠١)

٢ - سر کا مغز، بھیجا۔

"بچپن کی بعض باتیں ذہن کے گودے میں یوں دھنس جاتی ہیں کہ نکالے نہیں نکلتیں۔" (١٩٦٤ء، آبلہ پا، ١٠٤)

٣ - کسی پھل، ترکاری یا بیج وغیرہ کا وہ نرم حصہ جو چھلکے کے اندر ہوتا ہے۔

"پھلوں کا گودا آسانی سے گٹھلی سے علیحدہ کیا جا سکتا ہے۔" (١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٤٤٥)

٤ - ٹکرا (ڈبل روٹی وغیرہ کا)، موٹی روٹی کا اندرونی نرم حصہ، ڈبل روٹی کا نرم حصہ جو سخت چھلکا کاٹ دینے کے بعد باقی رہ جاتا ہے۔

"نان پاؤ کا گودا نکال کر اس کے روے کو الگ الگ کر کے ان ٹکیوں پر چمٹاؤ۔" (١٩٠٦ء، نعمت خانہ، ١٠٤)

٥ - کسی چیز کا اندرونی حصہ، پودوں کے بیج کی نس۔ (ماخوذ فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

"گودا گودا تو سرکار نکال لیتی ہے باقی بچی ہڈیاں ان کو زمیندار اور کاشتکار پڑے چچوڑا کریں۔" (١٨٩٩ء، رویائے صادقہ، ٣٠)

٦ - [ مجازا ] اصل جوہر، اصل چیز، اہم چیز۔

٧ - لب لبالب، خلاصہ۔ (پلیٹس، جامع اللغات)

گودا کے مترادف

چربی, مغز

بھیجا, پنیری, جوہر, چربی, خلاصہ, دماغ, سار, گری, لُب, مارو, مُخ, مغز, ہڈی

گودا english meaning

Brain; marrow; kernel; pith; crumb (of a loaf); gistsubstanceessence.

شاعری

  • کس سے رکتی ہوں، جب اپنی بات پر آتی ہوں میں
    سلطنت کے سر کا گودا تک چبا جاتی ہوں میں
  • جامن کا کیسا کھٹ مِٹھّا گودا ہے
    چھلکا ہٹاؤ تو اندر سے ادوا ہے
  • جامن کا کیسا کھٹ مِٹھّا گودا ہے
    چھلکا اُتارو تو اندر سے اودا ہے

محاورات

  • بھینس کا دودھ نلی کا گودا

Related Words of "گودا":