گور غریباں کے معنی

گور غریباں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گو (و مجہول) + رے + غَری + باں }

تفصیلات

١ - وہ قطعہ زمین جہاں مسافروں یا غریبوں کی قبریں ہوں، وہ قبرستان جہاں پردیسی اور غیر معروف اشخاص دفن کیے جائیں عرف عام میں کوئی قبرستان۔, m["زمین کا وہ ٹکڑا جہاں مسافروں کو دفن کرتے ہیں","وہ زمین کا ٹکڑا جسے مسافروں اور اجنبی لوگوں کے دفن کرنے کے واسطے وقف کردیتے ہیں"]

اسم

اسم ظرف مکان

گور غریباں کے معنی

١ - وہ قطعہ زمین جہاں مسافروں یا غریبوں کی قبریں ہوں، وہ قبرستان جہاں پردیسی اور غیر معروف اشخاص دفن کیے جائیں عرف عام میں کوئی قبرستان۔

شاعری

  • ٹک گور غریباں کی کر سیر کہ دُنیا میں
    ان ظلم رسیدوں پر کیا کیا نہ ہوا ہوگا
  • خموشی میں نہاں‘ خوں گشتہ لاکھوں آرزوئیں ہیں
    چراغ مردہ ہوں‘ میں بے زباں‘ گور غریباں کا
  • چلے رستے میں ٹھکراتے ہوئے پائے حنائی سے
    چراغ مردہ گور غریباں دیکھنے والے
  • اے صبا غیروں کی تربت پہ گل افشانی چند
    جانب گور غریباں بھی کبھی آیا کرے
  • کہو کہ گور غریباں میں رکھیں قائم کو
    کہ اوس کا جیتے بھی اکثر وہی ٹھکانا تھا
  • ابر مت گور غریباں پہ برس غافل آہ
    ان دل آزردوں کے جی میں بھی لہر آوے گی
  • غم کی تاریک فضاؤں سے گزرے والے
    شمع روشن ہے سر گور غریباں کوئی
  • گھر قبر ہو گیا جو مجھے ہجر یار میں
    گھبرا کے سوئے گور غریباں نکل گیا
  • کہو کہ گور غریباں میں رکھیں قائم کو
    کلہ اس کا جیتے جی اکثر وہی ٹھکانہ تھا