گوشت پوست کے معنی

گوشت پوست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گوشْت (و مجہول) + پوسْت (و مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسما |گوشت| اور |پوست| پر مشتمل مرکب |گوشت پوست| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٢ء کو "سیرۃ النبیۖ، میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

گوشت پوست کے معنی

١ - گوشت اور کھال، (مجازاً) وجود مادی۔

"گوشت و پوست اور مادیت سے بھرے ہوئے لفظ کا خدا پر مجازاً اطلاق بھی کہاں تک جائز ہے۔" (١٩٣٢ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٩٣:٤)