گوشۂ چشم کے معنی
گوشۂ چشم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گو (و مجہول) + شَہ + اے + چَشْم }
تفصیلات
iفارسی زبان کے اسم |گوشہ| کے آخر پر |ہ| ہونے کی وجہ سے |ہمزہ| زائد لگا کر کسرۂ اضافت لگایا گیا پھر فارسی اسم |چشم| لگانے سے مرکب اضافی |گوشۂ چشم| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
گوشۂ چشم کے معنی
١ - آنکھ کا کویا، آنکھ کا سرا یا پہلو۔
"لیکن گوشۂ چشم سے مجھے ارد گرد کے نظارے بھی دکھائی دے رہے تھے۔" (١٩٨١ء، سفر در سفر، ٢٢)
٢ - [ کنایۃ ] نظر، نگاہ، التفات۔
"کیمرے کا گوشۂ چشم ہماری طرف منعطف ہوا۔" (١٩٨٣ء، اجلے پھول، ١٨٤)