گوشۂ گمنامی کے معنی

گوشۂ گمنامی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گو (و مجہول) + شَہ + اے + گُم + نا + می }

تفصیلات

iفارسی زبان کے اسم |گوشہ| کے آخر پر |ہ| ہونے کی وجہ سے ہمزہ زائد لگا کر کسرۂ اضافت لگایا گیا فارسی صفت |گمنام| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب اضافی |گوشۂ گمنامی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٦ء کو "طلیعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )

گوشۂ گمنامی کے معنی

١ - دنیا والوں سے بے تعلق، الگ تھلگ جگہ جہاں کوئی جاننے والا نہ ہو، گمنامی۔

"سب سے اہم کارنامہ گوشۂ گمنامی میں سسکتے ہوئے میر امان علی دہلوی (المعروف میر امن دہلوی) . کو منظر عام پر لانا ہے۔" (١٩٨٨ء، مغرب سے نثری تراجم، ٢٥٧)