گولی کے معنی

گولی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گو (و مجہول) + لی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان میں |گولا| کی تصغیر |گولی| ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتی ہے۔ ١٤٢١ء کو "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آٹے کا گول ٹکڑا جس میں تعویذ وغیرہ رکھ کر دریا میں ڈالتے ہیں","افیون کا چھوٹا سا ٹکڑا","بچوں کے کھیلنے کی لاکھ شیشے یا پتھر کی گول چھوٹی چیز","دوا کا چھوٹا گول ٹکڑا","سیسہ یا لوہے کا مدور ٹکڑا جو بندوق کی نال میں ڈالا جاتا ہے","گول دانہ","گولا کی تصغیر","مٹی کا ظرف جس میں پانی یا غلہ رکھتے ہیں","کرکٹ کی گیند","کوئی چھوٹی سی گول چیز"]

اسم

اسم آلہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : گولِیاں[گو (و مجہول) + لِیاں]
  • جمع غیر ندائی : گولِیوں[گو (و مجہول) + لِیوں (و مجہول)]

گولی کے معنی

١ - (مٹی، پتھر، کاغذ وغیرہ کی) کوئی چھوٹی گول چیز۔

"ان میں سے ایک تھرمامیٹر کی گولی یعنی بلب کے گرد کپڑے کا ایک گیلا ٹکڑا لپیٹ دیا جاتا ہے۔" (١٩٦٦ء، حرارت، ٢٩٦)

٢ - [ کنایۃ ] چھوٹی گیند

"اس نے بیس بال کے کھیل میں ٣١٦ فٹ تک گولی (گیند) پھینک کر تمام حریفوں کو شکست دی۔" (١٩٥٨ء، قطبی برفستان، ١٠)

٣ - سیسے کی مدور یا مستطیل بنی ہوئی چیز جو بندوق پستول وغیرہ میں رکھ کر مارتے ہیں۔

"ایک ہی گولی کی آواز پر ادھر سے ڈھیروں گولیاں سر ہو جاتیں۔" (١٩٩٢ء، افکار، کراچی، ستمبر، ٢١)

٤ - دوا کی چھوٹی گول یا چپٹی ٹکیا، قرص یا حب۔

"یہ نہایت بزدل اور بے غیرت بنا دینے والا نشہ ہے جسے گولی بنا کر کھاتے اور پانی میں گھول کے یا حقے میں رکھ کر پیتے ہیں۔" (١٩٢٤ء، جغرافیہ عالم (ترجمہ)، ١٦٨:١)

٥ - لاکھ یا شیشے وغیرہ کی گولی جس سے بچے کھیلتے ہیں، کنچا۔

"ہندوستانی کھیل یعنی گلی ڈنڈا، پتنگ، آتی پاتی، چلچلی، کبڈی، آنکھ مچولی، ست کھڑا، گپل، گولیاں۔" (١٩٧٠ء، یادوں کی بارات، ١٩٨)

٦ - افیون کی گولی جسے افیونی کھاتے ہیں۔ (نوراللغات، علمی اردو لغت)

 عشق خال لب عارض نے کیا دل کو شکار گولیاں ڈال گیا دعوت ماہی کر دی (راسخ (نوراللغات))

٧ - آٹے کی گولی جس میں وہ کاغذ بند ہوتا ہے جس پر کوئی اسم یا دعا لکھی ہوتی ہے اور دریا میں ڈالتے ہیں۔

"مٹی کے ایک لمبوترے برتن میں پانی کا ذخیرہ کیا جاتا اور اس کا نام گولی تھا۔" (١٩٧١ء، ذکر یار چلے، ٨)

٨ - مٹی کا پختہ ظرف جس میں پانی یا غلہ رکھتے ہیں۔

گولی کے مترادف

ٹافی, چھرا

انٹا, بندقہ, بٹّی, بٹی, حب, حَبّ, خم, روا, شکینہ, گلولہ, گوری, گُٹکا, گیند, مٹکا

گولی کے جملے اور مرکبات

گولی ٹک, گولی کا ٹپا, گولی کی چوٹ

گولی english meaning

ball (of)bulletgunshotmarble (for playing)pill

شاعری

  • اے ترک دیکھ تو کوئی گولی سے آڑ نہ جائے
    بندوق اس طرح نہ بھری انجمن میں داغ
  • حقہ بازی ختم ہے میری شب دیجور پر
    کیا ہی گولی کی طرح ہر ایک اختر وڑ گیا
  • دارو گولی تھامے کا یا ہوا دور
    ہو گئی پل میں مجلس اور کی اور
  • دارو گولی کے کچھ نہ تھے اسباب
    ماش کی دال کھاتے تھے احباب
  • شیشہ مے نے جو بندق کی مجھ پر خالی
    ہر حباب مئے گلگوں نے لگائی گولی
  • گولی سے چوئے کوئی کوئی تیر سے ٹپکے
    پر خوں نہ زمیں پر ترے نخچیر سے ٹپکے
  • اس کی نگہ آنے کا میں کیا کروں بیاں
    بجلی تھی یا کہ تیر تھی گولی تھی باسناں
  • وہ جو پانی کی گوری گولی ہے
    وہی آنے کے مول گولی ہے
  • کھائی ہے دل پہ خال کی گولی جو اے شعور
    تو بھی نگاہ شوق کا کوئی خدنگ پھینک
  • دل دھڑکنے سے یہ ہوتی ہے مری کیفیت
    کھا کے گولی کبھی جس طرح تڑپ جائے ہرن

محاورات

  • آواز پر گولی لگانا
  • ذرا سا کھاوے بہت بتاوے وہ ہے بہو سگھڑیلی۔ بہت کھاوے۔ کم بتلاوے وہ بہو ڑہگولی
  • گولا ‌(گولی) ‌بارود ‌کہیں ‌جائے ‌طلب ‌(لینے) ‌سے ‌کام
  • گولی ‌اندر ‌دم ‌باہر
  • گولی اڑا جانا
  • گولی بارود کہیں جائے‘ طلب لینے سے کام
  • گولی بیٹھ جانا
  • گولی پر گولی اڑانا
  • گولی کان پر سے (نکل) جانا
  • گولیاں کھیلتے ہیں

Related Words of "گولی":