گونگا کے معنی

گونگا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُون (ن غنہ) + گا }

تفصیلات

iفارسی زبان میں |گنگ| سے ماخوذ |گونگا| اسم فاعل ہے۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٤١ء کو "دیوان شاکر ناجی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے زبان","بے نطق","بے نُطق","چپ چاپ","چُپ چاپ","خاموش (آواز جو گونگے نکالتے ہیں)","وہ شخص جو بول نہ سکے","وہ شخص جو زبان سے بول نہ سکے"]

گنگ گُونْگا

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : گُونْگی[گُوں + گی]
  • واحد غیر ندائی : گُونْگے[گُوں (ن غنہ) + گے]
  • جمع : گُونْگے[گُوں (ن غنہ) + گے]
  • جمع غیر ندائی : گونْگوں[گُوں (ن غنہ) + گوں (و مجہول)]

گونگا کے معنی

١ - وہ شخص جو بولنے سے معذور ہو، وہ جو زبان سے بول نہ سکے، وہ شخص جو قوت گویائی سے محروم ہو۔

"جو ازلی طور پر اکیلا ہو گونگا ہو اسے رشتوں سے کیا تعلق۔" (١٩٨٤ء، اوکھے لوگ، ١٤٣)

٢ - خاموش، چپ چاپ۔

"میں دیر تک گونگے رسیور کو کان کے ساتھ لگائے کھڑا رہا۔" (١٩٥٥ء، سعادت حسن منٹو، سرکنڈوں کے پیچھے، ١٤)

٣ - جس کا اظہار نہ کیا جا سکے، دبایا ہوا، ضبط کیا ہوا (غصہ، جذبہ وغیرہ کے لیے مستعمل)۔

"سات برس اس نے گونگے اور بانجھ غصے کے عالم میں گزارے۔" (١٩٨٥ء، سائنسی انقلاب، ١٠٤)

گونگا کے مترادف

خاموش, عجمی, چپ

آبکم, آخرس, ابکم, انبولا, چُپ, خاموش, گنگ, لال, نرمنہا, نِرمنہا, ڈمپ, کلیل, کُنگ

گونگا کے جملے اور مرکبات

گونگاپن

گونگا english meaning

Dumbmutespeechless.

شاعری

  • بکم نام گونگا پچھان
    لکن تو تلا ہندوی جان
  • زباں ہے جس کے اشارت سے وہ پکاوے ہے
    جو گونگا ہے وہ کھڑا فارسی بگھارے ہے
  • کیا سنایا کیا پڑھایا اے چمن آرا نہیں
    گوش گل بہار دہان غنچہ گونگا ہو گیا
  • حقیقت یار کی منصور سا کوئی ہو تو بک بیٹھے
    زباں دلدار کی ہوتا ہے جو پہلے بنے گونگا
  • شوق اوس کی گالیوں سے ہو گئے سن اہل بزم
    کوئی گونگا بن گیا اور کوئی بہرا ہو گیا
  • شوق اس کی گالیوں سے ہو گئے سن اہل بزم
    کوئی گونگا بن گیا اور کوئی بہرا ہو گیا

محاورات

  • ایک کان بہرا ایک گونگا کرلینا
  • ایک کان گونگا (ایک بہرا) اور ایک بہرا (ایک گونگا)
  • بولتا چاکر منیب کے آگے گونگا
  • گالی ‌دئے ‌سے ‌گنگا ‌بولی ‌(گونگا ‌بولے)
  • گونگا ‌اندھا ‌چگ ‌ڈھڑیا ‌اور ‌کانا ‌کہیں ‌کبیر ‌سنو ‌بھئی ‌سادھو ‌انکو ‌نا ‌پتیانا
  • گونگی ‌جورو ‌بھلی ‌گونگا ‌ناریل ‌نہ ‌بھلا
  • گونگے ‌کا ‌اشارہ ‌گونگا ‌ہی ‌(خوب ‌پاتا ‌ہے) ‌سمجھے
  • کانا ‌یانا ‌لاڈلا ‌تینوں ‌ہٹ ‌کی ‌کھان۔ ‌اندھا ‌گونگا ‌کائرا ‌ہیں ‌پورے ‌شیطان

Related Words of "گونگا":