گٹھلی کے معنی

گٹھلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُٹھ + لی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |گانٹھ| کے |محرف| |گٹھ| کے ساتھ لی بطور لاحقۂ نسبت و تانیث لگانے سے |گٹھلی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦٩ء کو "آخر گشت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھل کا بیج","پھل کا بیج","پھل کا سخت بیج","پھوڑے کا سخت حصّہ","خستہ ثمر","سخت پھوڑا","سُدَّہ جو دستوں میں نکلتا ہے","سوجی ہوئی غدود جو پھوڑے یا درد کی وجہ سے کسی جوڑ میں پڑ جاتی ہے","عورت کے پستانوں کی گلٹی","وہ گرہ جو گندھے ہوئے آٹے میں پڑ جاتی ہے"]

گانٹھ گُٹْھلی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : گُٹْھلیاں[گُٹھ + لِیاں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : گُٹْھلیوں[گُٹھ + لِیوں (و مجہول)]

گٹھلی کے معنی

١ - پھل کا سخت بیج جیسے آم، آڑو، بیر، کجھور کا۔

"اسے جامن سمجھ کر مٹی کے کوزے میں ڈال کر زمین پر پھینکا گیا تو اپنی گٹھلی سے الگ ہو جائے گا۔" (١٩٩٢ء، پتھر میری تلاش میں، ٩٠)

٢ - گرہ جو بدن کے کسی عضو میں پیدا ہو جاتی ہے، گلٹی، ابھرا ہوا غدود۔

"محترم بندہ . امراض مول لیتا ہے اس کو خدا بیٹا دیتا ہے لیکن ہونے والے کے بدن پر بدنما گٹھلیاں ہیں۔" (١٩٤٠ء، ہم اور وہ، ٣٧)

٣ - آماس، گومڑا، سخت پھوڑا نیز عورتوں کے پستانوں کی گلٹی۔ (جامع اللغات، علمی اردو لغت)

"کسٹرڈ پکاتے وقت چلاتے رہیں ورنہ گٹھلیاں پڑ جاتی ہیں۔" (١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلو پیڈیا، ٥٥٣)

٤ - وہ گرہ (جو خمیر کرنے یا گوندھنے کے وقت) آٹے وغیرہ میں پڑ جاتی ہے۔

٥ - سدہ جو دستوں میں نکلتا ہے، پیحانہ کی گرہ، گانٹھ، پھوڑے کا سخت حصہ۔ (علمی اردو لغت، فرہنگ آصفیہ)

گٹھلی کے مترادف

آل[3], گانٹھ, جماؤ

آماس, اڑ, بزر, بیخ, تخم, جماؤ, سُدّہ, سنگ, غدو, غدود, قبض, گانٹھ, گرہ, گشک, گلٹی, گومڑا, گومڑی, گٹک

گٹھلی english meaning

A knot; a lumpmass (as of curd in milkor of flour in broth)a clot (of blood); a balllumpgathering (as of a cotton in a quilt); kernel; stone (of a fruit); a gland; a glandular swelling; a bump; a hard boil of tumour; hard lump (in a woman|s breast); hard part (of a boit); a lump of hardened faeces.

شاعری

  • اور نشے کی جھانجھ میں جو ہاتھ لگ جاوے سو کھا
    بھنگیاں در باغ رفتہ بیر و گٹھلی سب روا
  • وہ آم کھا کے لگے ڈھیرو گٹھلی چھلکے کے
    مثل ہے آم کے آم اور کٹھلیوں کے دام

محاورات

  • آم کے آم گٹھلیوں کے دام
  • بھنگیاں درباغ رفتند بیر گٹھلی سب روا (ہضم)
  • بیر گٹھلی سب ہضم
  • بیروں میں گٹھلیاں ملانا
  • گاجروں ‌میں ‌گٹھلیاں ‌ملا دیں

Related Words of "گٹھلی":