گھات کے معنی

گھات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گھات }

تفصیلات

iاصلاً پراکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں پراکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(حساب) حاصل ضرب","داؤں کی جگہ","زخمی کرنا","سج دھج","ضرب لگانا","قتل کرنا","گُن پھل","مار ڈالنا","وہ جگہ جہاں دشمن یا شکار کے لئے چھپ کر بیٹھیں","کسی کام کے لئے مناسب وقت"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : گھاتوں[گھا + توں (و مجہول)]

گھات کے معنی

١ - تاک، دانو، شکار کی چھپواں تلاش، (کام یا عمل کا) مناسب وقت یا موقع، کمیں، کمیں گاہ۔

"دور دور تک گھات میں کھڑی جیپیں حرکت میں آنے لگیں۔" (١٩٨٧ء، آجاؤ افریقہ، ١١٠)

٢ - دھوکا، فریب، چال بازی۔

 میرے لیڈر کو لگی ہے جو مساوات کی رٹ یہ بھی بیکار الیکشن کی کوئی گھات نہ ہو (١٩٨٢ء، ط ظ، ٥٦)

٣ - وہ جگہ جہاں دشمن یا شکار کے انتظار میں بیٹھیں، کمیں گاہ۔

"اوس کی صورت انسان کی ہے راہوں میں گھات سے تاک میں بیٹھتا ہے۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٢٣٦)

٤ - انداز، ادا، آن، سج دھج، چھیڑ چھاڑ۔

"بانکی چتونوں کی ایک ایک گھات بدن کا ہر پیچ و خم روپ کی ہر چھپ داؤ پر لگا دی۔" (١٩٨٤ء، کیمپاگر، ١٩)

٥ - ڈھب، ڈھنگ، طور طریقہ۔

 لیکن میں شادماں ہوں کہ شہباز مفت میں معلوم مجھ کو چوری کی ہر گھات ہو گئی (١٩٨٢ء، ط ظ، ٩٢)

٦ - ایسا موقع یا تدبیر جس سے کسی کو شک نہ ہو، خفیہ تدبیر۔

"میرے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے سارے داؤں گھات بھول بیٹھی۔" (١٩٠٠ء، خورشید بہو، ٨١)

٧ - [ بنوٹ ] لڑائی کا ایک طریقہ جس میں چھپ کر کسی پروار کرتے ہیں۔

"گھائی . اور الفاظ گھات اور گھتیل اسی سے مشتق ہیں۔" (١٨٤٦ء، رسالہ بانک بنوٹ، ١٦)

٨ - [ کشتی ] حریف پر وار کرنے کے لیے اپنے بچاؤ کے ساتھ موقع کی تلاش۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 62:8)

"میں کمزور ہوں پر میری گھات مضبوط ہے۔" (١٩٧٤ء، زرد آسمان، ١٢٠)

٩ - چال، تدبیر، تاک۔

"رمزوں اور گھاتوں کو وہ کیا سمجھیں جو صرف اہل زبان ہی کا حصہ ہیں۔" (١٩٢١ء، دیباچہ دیوان ریختی، ٢)

١٠ - گر، نکتہ، رمز۔

"سبب ازالۂ مرض صاف صاف کیوں نہیں بتاتا ہے اس میں ضرور کوئی گھات ہے۔"

١١ - پوشیدہ بات، راز، چال۔

 وہ رشک مہر و قمر گھات پر نہیں آتا کبھی اندھیرے اجالا نظر نہیں آتا (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٤١)

١٢ - قابو، اختیار۔

 یار تم کو دل نہیں دینے کا بے بوسہ لیے تم جو اپنی گوں کے ہو میں بھی ہوں اپنی گھات کا (١٨٣٦ء، ریاض البحر، ٧)

١٣ - غرض، مقصد، مطلب۔

١٤ - [ مجازا ] جادو، ٹونا، چھومنتر، موٹھ، دشمنی۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

گھات کے مترادف

تاک, دھوکا

آن, اختیار, ادا, ارادہ, انداز, بچار, پیچ, تاک, تباہی, چال, داؤں, دھوکا, صدمہ, ضرب, عندیہ, غارت, فریب, قابو, قتل, موقع

گھات english meaning

Proper or suitable time or period (for a work or action)opportune momentopportunity; designintentionaim; coverconcealmentambushambuscadetrapsnare; enmitytreachery.slaughtersnaretrick

شاعری

  • آنکھوںسے نہ دیکھی ہے نہ کانوں سنی ہے
    اس طرح کی پھپ گھات اس انداز کی آواز
  • انشا نے الگاہی لیا تم کو بات میں
    ظالم وہ چوکتا ہے کوئی اپنی گھات میں
  • لگا گھات تس مارتا ہے فلک
    غلولیاں سوں تاریاں کے بھر بھر تفک
  • جو بنگالے کا سحر جیو گھات ہے
    سو اُس مشتری نار کی بات ہے
  • جنگ کی گھات دوپٹے سے نمودار ہوئی
    جھانکی گھونگھٹ کی نئے طور سے تیار ہوئی
  • یاراں بودے کے سنگ میں ہے گھات کر سمجھنا
    باتاں خوشامدی کیاں جوں کات کر سمجھنا
  • ہزاروں منصوبے باندھے دل میں، بناوے چالوں کی گھات اس جا
    نہیں ہے اک چار چوک قائم، سبھوں کی بازی ہے مات اس جا
  • گھات پر پڑتا نہیں ہر گز کوئی رشک قمر
    آسماں سے کیا مرے طالع کا اختر گر پڑا
  • دیکھا گھات کی بات میں لاک چھند
    جنم جگ کا پڑیا مرے گل میں بند
  • ارے گوں گانٹھتا ہے یہ بد ذات
    تو نہیں جانتی ہے اس کی گھات

محاورات

  • آتم گھات کرنا
  • اپنی گھات کا
  • تریا چلتر اور چور کے گھات۔ پائی پڑے ناکہہ گئے ناتھ
  • تمہارے نیوتے بھی کبھی (اگھاتے ہیں) نہیں کھاتے
  • رتی بھر کی تین چپاتی کھانے والے سات سنگھاتی
  • گھات پر آنا یا چڑھنا
  • گھات تاکنا
  • گھات میں بیٹھنا
  • گھات میں رہنا
  • گھات میں لگا ہونا

Related Words of "گھات":