گھاٹی کے معنی

گھاٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گھا + ٹی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان میں |گھٹ| اور |اکا| سے ماخوذ |گھاٹی| اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٦٩ء کو "آخر گشت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پروانہ راہداری","پہاڑ پر چڑھنے کا سکڑا رستہ","پہاڑوں کا نشیب","پہاڑوں کے بیچ کی گلی","پہاڑوں یا پہاڑیوں کے درمیان خشکی کا قطعہ","درہ کوہ","دو پہاڑوں کے بیچ کا راستہ","دو پہاڑوں کے درمیان کا راستہ","راہ دشوار گزار","وزئہ کوہ"]

گھٹ+اکا گھاٹی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : گھاٹِیاں[گھا + ٹِیاں]
  • جمع غیر ندائی : گھاٹِیوں[گھا + ٹِیوں (و مجہول)]

گھاٹی کے معنی

١ - دوپہاڑوں کے بیچ کا راستہ، درہ، وہ میدان یا نشیبی زمین جو پہاڑوں یا پہاڑوں کے درمیان واقع ہو، پہاڑوں، کا نشیب۔

"گھاٹیوں پر چھائے ہوئے صنوبر ہواؤں میں جھومتے اور موروں کے رنگ برنگے پرا دھر ادھر اڑتے رہتے۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ٤١٨:٢)

٢ - پروانۂ راہداری جو محصول ادا کرنے کے بعد دیا جاتا ہے، ورنہ، چالان۔ (فرہنگ آصفیہ، علمی اردو لغت)

گھاٹی english meaning

passvalley

شاعری

  • وہ دریا پار میں ہجرت کی شب مشکل سیں کاٹی ہے
    نہ کر فردا کا وعدہ اس کا فردا بور گھاٹی ہے
  • قیامت کی گھاٹی کی اب بات سن
    جو وہ بات سن کر رہے سیس دھن

محاورات

  • اتر گھاٹی‘ ہوا ماٹی
  • اترا گھاٹی ہوا مائی
  • اترا گھاٹی ہوا ماٹی
  • اتری (١) گھاٹی ہوئی ماٹی

Related Words of "گھاٹی":