گھونگھٹ کے معنی

گھونگھٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گُھون (ن مغنونہ) + گَھٹ }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چادر یا دوپٹہ کا کنارا جو منہ کے اوپر کھینچ لیا جائے","دروازے کی اندرونی دیوار جو پردے کے لئے بناتے ہیں","عضو تناسل کے آگے کا چمڑا","گھوڑے کا گردن اونچی کرکے سر جھکانا (س گھُورن۔ آگے پیچھے ہونا)","گھوڑے یا سقے کی اندھیری","مڑا ہوا منہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

گھونگھٹ کے معنی

١ - چادر، دوپٹے وغیرہ کا منھ کے آگے جھکا ہوا یا نقاب کی طرح پڑا ہوا پلو۔

"بہو تو گھونگھٹ نکال کر دور ہی رہ گئی لیکن ٹھکرائن آیا سنبھالتی قریب آگئیں۔" (١٩٨٧ء، ابوالفضل صدیقی، ترنگ، ٩٤)

٢ - [ معماری ] دروازے کی اندرونی دیوار، وہ دروازہ جس کے سامنے کوئی آڑ اس طرح بنی ہوئی ہو کہ دروازہ سامنے سے نظر نہ آئے اور اوٹ میں رہے، کھوگس۔

"اس نے وہاں جا کر دیکھا تو گھونگھٹ زنانی ڈیوڑھی کے پردے کے پاس عقب میں بنا ہے۔" (١٨٩٠ء، طلسم ہوشربا، ٢١:٤)

٣ - پردہ، اوٹ۔

"چاند لجا کر بادل کے گھونگھٹ میں چھپ جاتا ہے۔" (١٩٨٩ء، سمندر اگر میرے اندر گرے، ٦٠)

٤ - عضو تناسل کے آگے کا چمڑا جو ختنہ کر کے کاٹ دیتے ہیں۔

"(یعنی جسم اجوف، ذکر، گھونگھٹ) ادعیہ، منی، غدۂ مندرجیہ، فوطہ۔" (١٩٣٤ء، ہمدرد صحت، دہلی، جولائی، ٢٩)

٥ - جنگ کا مورچہ۔

 جو سردار اور اہل رایات تھے بڑھے خوب گھونگھٹ میں گھس کر لڑے (١٨٨٠ء، قمقام الاسام، ٢٩)

٦ - پہاڑ وغیرہ کی آڑ، اوٹ، پردہ۔

"سواد قبلیہ کے پہاڑوں کی ایک محفوظ گھونگھٹ میں عاشق و معشوق ایک دوسرے سے ملے۔" (١٩٢٣ء، مخدرات، ٦١)

٧ - گھوڑے کا گردن اونچی کر کے سرجھکانا، گھوڑے یا سقے کی اندھیری۔ (فرہنگ آصفیہ، جامع اللغات)

گھونگھٹ کے مترادف

آڑ, برقع, لاج, حیا

برقع, پردہ, پٹ, چلمن, حجاب, حیا, روک, شرم, گوشہ, گُھورن, مقنع, نقاب

گھونگھٹ کے جملے اور مرکبات

گھونگھٹ والی

گھونگھٹ english meaning

a veilconcealing the face with a veilscreening wall against door

شاعری

  • خواجہ نصیر الدین جنے سائیاں پیو بنائے
    جیو کا گھونگھٹ کھول کر پیا مکھ آپ دکھائے
  • جنگ کی گھات دوپٹے سے نمودار ہوئی
    جھانکی گھونگھٹ کی نئے طور سے تیار ہوئی
  • چھپتی ہے ڈھال کے گھونگھٹ میں نکلتی ہے کبھی
    خون پیتی ہے کبھی زہر اگلتی ہے کبھی
  • مجھ گھٹ میں اے نگھر گھٹ شوق ہے تجھ گھونگھٹ کا
    دیکھیں سوں لٹ گیا دل تری زلف کا لٹکا
  • کب خواب میں بھی پائے گی گھونگھٹ دولھن ایسا
    خود فصل بہاری نے نہ دیکھا چمن ایسا
  • جو سردار اور اہل رابات تھے
    بڑھے خوب گھونگھٹ میں گھس کر لڑے
  • یہ آئینہ ہے وہ فانوس باجی کب دیتی
    چراغ دان بہو نے دیا نہ گھونگھٹ کا
  • جوں نقاب اپنا اٹھا اس نے لڑائی ہم سے آنکھ
    فوج صبر و تاب و طاقت واں پہ گھونگھٹ کھاگئی
  • بس کھا گئی گھونگھٹ سپہ شام سمٹ کر
    دیکھا جو نقاب رخ پر نور اولٹ کر
  • ساتھ اس کے فوج جو آئی تھی گھونگھٹ کھا گئی
    یوں لڑے دونوں بہادر پرتھوی تھرا گئی

محاورات

  • اب گھونگھٹ کیسا
  • جب ناچنے نکلی تو گھونگھٹ کیا۔ جب نٹنی بانس پر چڑھی تو گھونگھٹ کیا
  • فوج کا گھونگھٹ کھانا
  • گھونگھٹ کرنا
  • لمبا گھونگھٹ مدری چال
  • لمبے گھونگھٹ والی سے ڈریئے
  • ناچنے ‌نکلی ‌تو ‌گھونگھٹ ‌کیسا۔ ‌ناچنے ‌نکلے ‌تو ‌گھونگھٹ ‌کیا
  • ناچنے لگی تو گھونگھٹ کیسا
  • نٹنی ‌بانس ‌پر ‌چڑھی ‌تو ‌اب ‌گھونگھٹ ‌کیسا
  • نکلی ‌تو ‌گھونگھٹ ‌کیا

Related Words of "گھونگھٹ":