گھی کے معنی

گھی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گھی }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٧٦ء کو "مثنوی ہجو حویلی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پگھلا ہوا مکھن","تایا ہوا مکھن","روغن زرد","روغن گاؤ و بزویش وغیرہ","روغن گاڈ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

گھی کے معنی

١ - دہی کو بلو کر نکالی ہوئی چکنائی، رواز یا ملائی کو بھون کر یا مکھن کو تا کر نکالا ہوا روغن، نیز، بناسپتی گھی۔

"قربانی کے لیے جلائی جانے والی آگ میں گھرت یعنی ڈالا جائے۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ٢٨٤:٢)

٢ - نرم، ملائم۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)

گھی کے مترادف

روغن, ملائم

باغ, روغن, سمن, گھرتَ, گھیو, ملائم, نرم, کومل

گھی کے جملے اور مرکبات

گھی چپڑی, گھی سا, گھی کا ڈورا, گھی کاندو, گھی کے دیے, گھی کے ڈلے, گھی والا, گھی ہینڈی

گھی english meaning

clarified butterbutterghee

شاعری

  • گھی میں آئے میں نون پانی میں
    سب سے ربط ان کو زندگانی میں
  • دھرے وہ قورمے ان پر سراسر
    کہ جن سے بہہ چلے گھی ترترا کر
  • گھی لگا کر جو گدری روٹیاں دو
    واہ کیا کہنا چپڑی او دو دو
  • ہے چھتری بھی چپ نہ پٹا ہے نہ بانک ہے
    پوری بھی خشک لب ہے کہ گھی چھ چھٹانک ہے
  • آنکھیں مری کرے جو منور جمال یار
    گھی کے چراغ طور کے اوپر جلاؤں میں
  • سن کر نوید جشن کی شاہی پیام سے
    گھی کے چراغ ہم نے جلائے ہیں شام سے
  • مارا شب فراق نے مجکو ہزار حیف
    گھی کے چراغ آج رقیبوں کے گھر جلے
  • ٹمٹماتے ہوئے بت‘ یہ گھی کے دیے
    ایک پد ما وتی‘ لاکھ بہروپیے
  • چمگادڑ دن کے تئیں رگ جگا مناتی ہے
    چھچھوندر اور بھی گھی کے دیئے جلاتی ہے
  • کھا کے امریکہ کا گھی پھر نوجواں ہو جائے گا
    مولوی گل شیر بھولو پہلواں ہو جائے گا

محاورات

  • (کے) ‌منہ ‌میں ‌گھی ‌شکر
  • آج کل ان کی پانچوں (انگلیاں) گھی میں ہیں
  • اللہ اللہ کرتی تھی، گھی کے پاپڑ تلتی تھی، پاپڑ ہوئے تمام، بیٹا کرے آرام
  • ان کے گھی کے جل گئے
  • انکر چکر انکر گھی۔ پانڈے باپ کالا گاکی
  • اوچھے سنگ نہ بیٹھئے اچھا بری بلا ۔ پل ماں ہو گھی کھیچڑی پل ماں بسیر ڈھال
  • اوچھے سنگ نہ بیٹھیے اوچھا بری بلا، پل ماں ہو گھی کھیچڑی پل ماں بسیرڈھال
  • اہیر سے تب گن نکلے بالو سے تب گھی
  • بولے سو (کنڈی کھولے) گھی کو جائے
  • بوڑھ نہ سودا گھیو کھچڑی

Related Words of "گھی":