گہراؤ کے معنی

گہراؤ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَہ (فتحہ گ مجہول) + را + او (و مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ صفت |گہرا| کے ساتھ |ؤ| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |گہراؤ| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٢٢ء کو "موسٰی کی توریت مقدس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["گہرا ہونا"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

گہراؤ کے معنی

١ - گہراپن، عمق، گہرائی۔

"ہر شعر ایسا ہے جس کی شرح سے حسن مطالب اور معنی کا گہراؤ ہر طرح نمایاں ہو جائے۔" (١٩٥٨ء، شاد کی کہانی شاد کی زبانی، ١١٤)

٢ - تہہ، تھاہ۔

"سمندر کی چمکتی سطح بتا رہی ہے کہ گہراؤ میں ایک موتی چھپا ہوا ہے۔" (١٨٩١ء، حرم سرا، ١٩:٢)

٣ - کھڑ، نشیب۔

"فاصد کو اس طور ملیامیٹ کر دے کہ گہراؤ کے دونوں کنارے ایک ہو جائیں۔" (١٩٨٩ء، سمندر اگر میرے اندر گرے، ٦٩)

٤ - جوف، خلا۔

"جب کسی نعل میں گہراؤ یا جوف ڈالا جاوے تو نالی بنائی جاتی ہے۔" (١٩٠٥ء، دستورالعمل نعلبندی اسپاں، ٩٨)

گہراؤ english meaning

depthdeepnessprofundity; cavityDeepnessDepth

Related Words of "گہراؤ":