گہری دوستی کے معنی

گہری دوستی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَہ (فتحہ مجہول گ) + ری + دوس (و مجہول) + تی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ صفت |گہری| کے ساتھ فارسی اسم |دوست| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے دوستی بنا۔ مرکب |گہری دوستی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٥ء کو "چند ہم عصر" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

گہری دوستی کے معنی

١ - مضبوط دوستی، پکی دوستی، بے حد یارانہ۔

"ڈپٹی صاحب نے کہا ان سے میری گہری دوستی ہے۔" (١٩٩١ء، افکار، کراچی، ستمبر، ٢٢)