گہری نیند کے معنی
گہری نیند کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گَہ (فتحہ گ مجہول) + ری + نِینْد (ن غنہ) }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ صفت |گہری| کے ساتھ سنسکرت اسم |نیند| لگانے سے مرکب |گہری نیند| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩٠ء کو "بھولی بسری کہانیاں" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایسی نیند جو بڑی مشکل سے کھلے"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
گہری نیند کے معنی
١ - پرسکون نیند، اطمینان کی نیند، آسودگی و سکون کی نیند۔
"وشنو اپنی گہری نیند سے اس وقت جاگتا ہے۔" (١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت، ١٠٩:٢)
گہری نیند english meaning
fast or sound sleep
شاعری
- ہمارا ملک جو مدت سے گہری نیند سوتا ہے
یکا یک جاگ جائے گا جو اعلان سحر ہوگا