گیدڑ کے معنی
گیدڑ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گی + دَڑ }
تفصیلات
iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٦٥ء کو "علی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لالچی","ایک درندہ جو بھورے رنگ کا اور کتے سے ذرا چھوٹا ہوتا ہے","جے کال","گرِ دھر","موش خرما","کم دل"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : گِیدَڑی[گی + دَڑی]
- جمع غیر ندائی : گِیدَڑوں[گی + دَڑوں (و مجہول)]
گیدڑ کے معنی
"اسے ایک پاگل گیدڑ نے کاٹ لیا تھا۔" (١٩٨٣ء، سروسامان، ١٤)
"جیل کے اندر جب قیدی داخل ہوتے ہیں تو دیواروں پر لکھا نظر آتا ہے کہ شیر کی طرح آئے ہو گیدڑ بن کر جاؤ گے۔" (١٩٩٣ء، جنگ، کراچی، ٢ اکتوبر، ٦)
گیدڑ کے مترادف
بزدل
بزدل, تورہ, تھولغ, جمبُو, سیال, شار, شال, شغار, شغال, شغر, شگار, گال, گدّڑ, نمسک, نوفل, ڈرپوک
گیدڑ کے جملے اور مرکبات
گیدڑ بھبکی
گیدڑ english meaning
a jackalcanis aureus
شاعری
- دن دوسرے ہرن کنے گیدڑ پھر آگیا
کوُے کو سوتا دیکھ یہ بولا وہ پُر دغا - گیدڑ نے اس ہرن کا جو چیتا تھاواں برا
پائی اسی نے اپنی بدی کی وہیں سزا - قدم غوک سے گرد کاجل گیا
بھروسا تھا گیدڑ پہ سو ٹل گیا - بھول جائیں گی یہ گیدڑ بھکیاں حاسد تری
دیکھ لینا ایک دم میں کیا سے کیا ہو جائے گا - کتے بھی بھونکے بھوں بھوں گیدڑ پکارے ہو ہو
بھڑوے گدھے بھی رینکے کر اپنی ڈھینچو ڈھینچو
محاورات
- ایک شیر مارتا ہے تو سو گیدڑ کھاتے ہیں / لومڑیاں کھاتی ہیں
- پیٹ میں گیدڑ (گیدڑیاں) دوڑ جانا یا دوڑنا
- شیر کا جھوٹا گیدڑ کھائے
- گیدڑ (جب جھیرے میں گرا) گرا جھیرے میں تو کہا آج یہیں مقام ہے
- گیدڑ اچھلا اچھلا جب انگور کے خوشے تک نہ پہنچا تو کہا اخ تھو کھٹے ہوتے ہیں
- گیدڑ اوروں کو سوں بتائے آپ کتوں سے پھڑوائے۔ گیدڑ دوسروں کو شگون بتائے آپ اپنی گردن کتوں سے تڑوائے
- گیدڑ کی جمعداری اٹکی ہوئی ہے
- گیدڑ کی شامت (کمبختی) آتی ہے (آئے) تو گاؤں کی طرف بھاگتا ہے (بھاگے)
- گیدڑ کے کہنے سے بیر نہیں پکتے
- گیدڑ بولتے ہیں