یاقوت کے معنی

یاقوت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ یا + قُوت }

تفصیلات

١ - ایک قسم کا حجری جوہر جو اکثر سرخ نیلا زرد اور سفید ہوتا ہے۔ ایک قسم کا عمدہ تامڑا جو سیاہی سے صاف اور بالکل شفاف ہوتا ہے، لالڑی، چنی، مزاجاً معتدل۔, m["ایک قسم کا پلاؤ جس کے چاول سرخ ہوتے ہیں","ایک قسم کا حجری جو ہر جو اکثر سرخ نیلا زرد اور سفید ہوتا ہے","ایک قسم کا حجری جوہر جو اکثر سرخ نیلا زرد اور سفید ہوتا ہے","ایک قسم کا سرخ قیمتی پتھر","ایک قسم کا عمدہ تامرا جو سیاہی سے صاف اور بالکل شفاف ہوتا ہے","ایک قسم کا عمدہ تامرا جو سیاہی سے صاف اور بالکل شفّاف ہوتا ہے","قیمتی پتھر"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : یاقُوتوں[یا + قُو + توں (و مجہول)]

یاقوت کے معنی

١ - ایک قسم کا حجری جوہر جو اکثر سرخ نیلا زرد اور سفید ہوتا ہے۔ ایک قسم کا عمدہ تامڑا جو سیاہی سے صاف اور بالکل شفاف ہوتا ہے، لالڑی، چنی، مزاجاً معتدل۔

یاقوت کے مترادف

لعل

چنّی, لالڑی, لعل, مانک

یاقوت کے جملے اور مرکبات

یاقوت رمانی, یاقوت لب, یاقوت جگری

شاعری

  • گلبرگ ہی کچھ تنہا پانی نہیں خجلت سے
    جنبش سے ترے لب کی یاقوت بھی تر ایا
  • نہیں تب خال اس یاقوت ترپر
    حباب آیا ہے آب تیشکر پر
  • سکی تج ناک کی پھلڑی کہ ہے یاقوت کا دانہ
    کہ سب دانے بسر کر میں ہوا اودانے تھے آباد
  • دردنداں نے مروارید تک کی آبرو کھوئی
    ترے یاقوت لب نے کھودیا لعل بدخشاں کو
  • نچھل موتی ہور پاچ یاقوت لاکر
    کئے دو غلیفاں جوبن کو مرصع
  • جیسے ہو لعل ڈانگ سے یاقوت پر بہار
    دونا بھلا لگے ہے ترے پر میں رنگ سرخ
  • جگر ٹکڑے ہوا ہے کب تلک یہ سختیاں دیکھے
    نکلتی آنکھ سے یاقوت کی سی تختیاں دیکھے
  • صنم کے لعل پر وقت تکلّم
    رگ یاقوت ہے موج تبسّم
  • شہنشہ ابی آکے اترے تھے جاں
    سو یاقوت ریزیاں کی بالو تھی واں
  • بتیسی جو یاقوت کی سی یاد آے
    انار ان کے دانے دیکھت رشک کھائے

Related Words of "یاقوت":