آئینہ بردار کے معنی

آئینہ بردار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + ای + نَہ + بَر + دار }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم |آئینہ| کے ساتھ فارسی مصدر |برداشتن| سے مشتق صیغہ امر |بردار| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٠٥ء میں "گفتار بیخود" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : آئِینَہ بَرْداروں[آ + ای + نَہ + بَر + دا + روں (و مجہول)]

آئینہ بردار کے معنی

١ - وہ ملازم یا ملازمہ جو آئینہ دکھانے کی خدمت پر مامور ہو، حجام، نائی۔

 کہیں کس منہ سے اپنا آئینہ بردار رہنے دیں تمنا ہے غلامی میں ہمیں سرکار رہنے دیں (گفتار بیخود، ١٩٠٥ء، ٩)