آب سرخ کے معنی

آب سرخ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آ + بے + سُرْخ }

تفصیلات

iدو فارسی اسما |آب| اور |سرخ| کا مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٢٢ء کو "نقش فرنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آبِ احمر","آبِ ارغوانی","بادہ احمر","شراب سرخ"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

آب سرخ کے معنی

١ - شراب

"شام کے کھانے پر اس قسم کی تجلیاں ان تجلیوں کے ہنگامے اور آب سرخ کی بدمستیاں دو لقمے کھانا مشکل کر دیتی ہیں۔" (١٩٢٢ء، نقش فرنگ، ٩٢)

٢ - [ مجازا ] اشک خونیں۔ (نوراللغات، 32:1)۔