آبرو دار کے معنی
آبرو دار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آب + رُو + دار }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |آبرو| کے ساتھ فارسی مصدر |داشتن| سے صیغہ امر |دار| لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٦١ء کو "الف لیلہ نومنظوم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اہلِ مرتبہ","بہو بیٹی","حیا والا","صاحبِ جاہ و منزلت","صاحب عزت","صاحبِ عصمت","عزت دار","نام ور","نیک بخت (عورت)","نیک نام"]
اسم
صفت ذاتی
آبرو دار کے معنی
١ - باعزت، شریف، رتبے والا۔
"کسی امیر کی امارت آبرو دار کی آبرو بادشاہ کے ساتھ سے محفوظ نہ رہی۔" (١٩٥١ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ٤١٨:١)
٢ - باحیا، غیرت مند۔
بات کا زخم کوئی بھرتا ہے آبرو دار اس سے مرتا ہے (١٨٨٢ء، فریاد داغ، ١٢٢)
شاعری
- یوا جب صبح کا تارہ نمودار
تو آیااک نمازی آبرو دار
محاورات
- آبرو دار کی مٹی خراب