آراستہ کے معنی
آراستہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ آ + راسْ + تَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان کے مصدر |آراستن| سے علامت مصدر |ن| گرا کر |ہ| بطور علامت حالیہ تمام لگانے سے |آراستہ| بنا، جوکہ بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٥٧ء میں "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جھاڑ فانوس سے سجا ہوا","سجا ہوا","سجا ہُوا","سجایا ہوا","سنگار کیا ہوا","سنوارا ہوا","سنوارا ہُوا","فرش فروش سے درست","گہنا پہنایا ہوا","ہتھیار بند"]
آراستن آراسْتْ آراسْتَہ
اسم
صفت ذاتی ( مؤنث )
آراستہ کے معنی
تھے معدن جواہر و صدکان علم و فن آراستہ ہمیں سے تھا ایوان علم و فن (١٩٣٤ء، رونق، کلام رونق، ٢٢)
"نہ وہاں مجالس عزا کا قیام ہوتا ہے، نہ بزم ماتم آراستہ کی جاتی ہے۔" (١٩٢٤ء، مذاکرات نیاز، ١٠٤)
آراستہ کے مترادف
رنگین, مزین
آمادہ, باقاعدہ, باقرینہ, بنا, پرتکلف, تیار, سجا, سنورا, لیس, مرتب, مُرتب, مزّین, مزین, مُزیّن, مسلح, مکلف, مکلّف
آراستہ english meaning
Prepared; arrangeddisposed; well-ordered; improved; adornedembellished; dressed; equippedadornedadorned ; decorated ; bedeckedarrangedbedeckeddecoratedequippedpreparedprepared [P~آراستن]
شاعری
- آراستہ جو بزم ہوئی دور فلک میں
واں جام بجز گردش ایام نہ آیا - آراستہ ہیں بہر سفر سروقباپوش
عمامے سروں پر ہیں عبائیں بسر دوش - پھر آراستہ ایک کی انجمن
پئے کینہ خواہی ہوئے رائے زن - موڑے ہوئے رخوں کو صلاح و فلاح سے
آراستہ سیوف و سہام و رماح سے - جو خانۂ ہستی میں ہے انساں کے لیے ہے
آراستہ یہ گھر اسی مہماں کے لیے ہے
محاورات
- پلنگ آراستہ کرنا
- پلنگ آراستہ ہونا
- زبان آراستہ ہونا
- زیور طبع سے آراستہ کرنا
- زیور طبع سے آراستہ ہونا
- سلاح جنگ سے آراستہ ہونا
- صحبت آراستہ ہونا
- صفوف آراستہ ہونا